دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 5 اگست 2021 ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےدرجے کی مضبوطی کے حوالے سےتربیت کی نیز کورس
میں کامیاب ہونے والی طالبات کو نیو مدارس کھلوانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور اسے بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا۔مزید
ناظرہ قراٰن پاک رہائیشی کورس میں داخلے بڑھانےکاہدف دیا۔اس
کےعلاوہ تفتیش کے نظام کو مضبوط بنانے پر کلام ہوااور ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر بھی مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعہ ناظم آباد کابینہ پاک کالونی کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن
کریم سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور کورس میں کامیاب طالبات کو تحائف دیئے نیز کامیاب ہونے والی طالبات کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورس کی تیاری کرنے کاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 اگست 2021 ء بروز
اتوارگوادر زون لسبیلہ کابینہ کی ڈویژ ن اُتَھل
میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنوں) کے تحت آن لائن مدنی قاعدہ کورس کرنے والی
طالبات کے رزلٹ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 30شعبہ ذمہ دار مدرسات اور
طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ تلاوتِ
قراٰنِ مجید کی فضیلت‘‘ کےموضوع پر
بیان کیا اور دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے طالبات کی تربیت
بھی کی نیز قراٰنِ پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھ کربڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیتیں
پیش کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے زیر اہتمام 5 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون
2 گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں مدرسات نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی اَپ ڈیٹ
فائل سمجھائی۔اس کےعلاوہ مدرسات کو ناظرہ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور
ساتھ ساتھ رہائشی کورس منعقدکرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
کراچی ساؤتھ زون 2 مہاجر کیمپ شعبہ مدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کی جولائی 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 22
ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 256
پڑھانے
والی مدرسات کی تعداد: 22
ڈویژن کے کُل گھر مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
تعداد: 18
اور ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 49
مدارس کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی
تعداد: 95
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 145
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 115
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ
کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 150
شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) ڈویژن سعید
آباد کراچی کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) ڈویژن
سعید آباد جولائی 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ڈویژن کے کُل مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
تعداد: 12
ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 93
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 10
ڈویژن کے کُل گھر مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
تعداد: 8
ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 10
مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے تحت طالبات کے
گھریلو صدقہ بكس کی تعداد: 70
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 41
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ
کرنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 54
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےتحت بلدیہ ٹاؤن
کابینہ کی جولائی 2021 ء میں ہونےوالےدینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے ۔
کابینہ میں روز لگنے والے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی
تعداد: 62
مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 578
گھر مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 24
ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 51
گھر مدارس و روز لگنے والے بڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی کُل تعداد: 86
جبکہ کُل پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 629
اس ماہ کابینہ میں نئے ناظرہ کورس کے درجات کی تعداد:2
جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17
اس ماہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5
ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 2
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 535
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 323
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 617
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت29جولائی 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کے
رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں درست تلفظ کے ساتھ قراٰن کریم سیکھنے والی 37
اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ کورس مکمل کیا جو کہ تین مختلف مقامات پر کروایا گیا
تھا۔ اس کورس میں کامیابی حاصل کرنےوالی اسلامی بہنوں کو تحائف دئیے گئے نیزمدنی قاعدہ
کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو ناظرہ قراٰن کورس کرنے اور ٹیسٹ دیکر بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں
پڑھانے کاذہن دیا گیا۔
کوئٹہ کابینہ میں تین دن پر مشتمل مدرسۃ المدینہ(اسلامی
بہنوں کےلئے) کا درجہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ(اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت 30 جولائی تا یکم اگست 2021ء تک کوئٹہ کابینہ میں تین دن
پر مشتمل مدرسۃ المدینہ(اسلامی بہنوں کےلئے) کا درجہ لگایا گیاجس میں اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ پڑھایا گیا اور تیاری کروا کر ٹیسٹ
دلوایا گیا ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہن
نے جدول کے مطابق مدرسۃ المدینہ پڑھانے کی
نیت پیش کی اور کئی اسلامی بہنوں نے آن لائن مدنی قاعدہ کورس کرنے کی بھی اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ایسٹ کورنگی
کابینہ میں رزلٹ اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات اورریجن تاڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم تجوید کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شعبے میں بہتری لانے کے
متعلق مدنی پھول دیئےنیز مدرسات کو تجوید کورس کروانےکے حوالے سے تربیت کی اور تعلیمی معیارکو مزید مضبوط کرنے،ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے کا
ذہن دیا۔
پاکستان میں 3 دن پر مشتمل آن لائن ناظرہ قراٰن
کورس کی مدرسات کی تربیت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت پاکستان میں 3 دن پرمشتمل آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کی تربیت
کاسلسلہ ہوا جس میں تقریبا 30 اسلامی
بہنوں نے تربیت حاصل کی ۔
اس کورس میں معاون مفتشات کے ذریعے تربیت کی گئی جس میں پہلے دن مدنی قاعدہ کورس کروانےکےحوالےسے تربیت
کی گئی، دوسرے دن ناظرہ قراٰن کورس کے
حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے گئےجبکہ تیسرے
دنکورس جدول کے حوالے سے نکات بتائے گئے ۔مزید ایک مُدرسہ کو کیسا ہونا چاہیے
اس پر بھی نکات دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ
المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 بڑابورڈ
ڈویژن کے مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ کی
سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور متفرق
تحریری کام چیک کئے۔
مدرسۃالمدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کو اپنی حاضری کی پابندی کرنے اور
دینی کاموں کو کرنے کی رغبت دلاتے ہوئےہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔مزید دینی حلقے میں پابندی سے
شرکت کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔