9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 5 اگست 2021 ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےدرجے کی مضبوطی کے حوالے سےتربیت کی نیز کورس
میں کامیاب ہونے والی طالبات کو نیو مدارس کھلوانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور اسے بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا۔مزید
ناظرہ قراٰن پاک رہائیشی کورس میں داخلے بڑھانےکاہدف دیا۔اس
کےعلاوہ تفتیش کے نظام کو مضبوط بنانے پر کلام ہوااور ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر بھی مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیت کی۔