9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت29جولائی 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کے
رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں درست تلفظ کے ساتھ قراٰن کریم سیکھنے والی 37
اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ کورس مکمل کیا جو کہ تین مختلف مقامات پر کروایا گیا
تھا۔ اس کورس میں کامیابی حاصل کرنےوالی اسلامی بہنوں کو تحائف دئیے گئے نیزمدنی قاعدہ
کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو ناظرہ قراٰن کورس کرنے اور ٹیسٹ دیکر بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں
پڑھانے کاذہن دیا گیا۔