دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کے علاقے صدیق
آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں تقسیم کاری کےموضوع پر بیان ہوا
اور زون نگران اسلامی بہن کی جانب سے جو
مدنی پھول ملے اس پر تربیت کی گئی نیز شعبے پر تقرر پورا کرنے اور مدرسات کے ٹیسٹ
پر کلام ہوا۔اس کےساتھ ہی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو اہداف دیئے گئے اور شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے گئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو وقت پر پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں ناظم آباد کابینہ کے علاقے گلبرگ میں
تربیتی سیشن ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے
متفرق تحریری کام چیک کئے نیز مدرسے میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی حاضری کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اورانہیں
دینی کاموں کو کرنے کی دعوت دی ۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے
اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی
۔اس کےعلاوہ دینی حلقے میں پابندی سے شرکت
کی دعوت کاہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونےوالےمدنی مشوروں کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ،کورنگی
ساڑھے پانچ، اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن پاکستان بازاراور بنگلہ بازار میں مدنی
مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ تا و علاقہ سطح کی ذمہ دار اور مدرسات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون و
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے’’ انفرادی
کوشش‘‘
کےموضوع پر بیانات کئےاورشعبہ کے تحت ہونے والے کورسز کی سابقہ کارکردگیوں کا جائز لیا ۔ساتھ ہی کورسز کروانےوالی مدرسات سے مدنی مشورےکاجدول رکھنے کا ذہن دیا
اور ہر ماہ ’’یوم جائزہ‘‘ منانے کا ہدف بھی دیا۔ اسی طرح مدارس المدينہ کے جائزوں میں کن چیزوں کو دیکھا
جائے اس پر توجہ دلائی اور شعبہ کے تحت ہونے والی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی
بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون زکریا گوٹھ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں مدرسات تا زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ میں اضافہ کرنے کے اہداف دیتے ہوئے
رہائشی کورس کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ ہی مدرسات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے رہائشی کورس میں ایڈمیشن لینے
اور دیگرمتعلقین کوداخلہ دلوانے کی نیت کااظہارکیا۔
صحرائے
مدینہ زون کراچی کے تمام کابینہ اور ڈویژن کے مدرسۃالمدینہ میں محافلِ نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون کراچی کی تمام کابینہ اور ڈویژن
کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّه عنہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں محافلِ نعت منعقد ہوئی جن میں مدرسۃ المدینہ کی طالبات و دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
دوران ’’حضرت سیّدنا فاروق اعظم رضی اللّه عنہ ‘‘کےعشق
رسول کے موضوع پر بیانات ہوئے اور نئے اسلامی
سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نئے سال میں دینی کام جذبے کے ساتھ کرنے
کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیراہتمام
کےتحت گزشتہ دنوں صحرائےمدینہ زون گڈاپ کابینہ میں
مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 12 دن پر مشتمل رہائشی آن لائن مدنی قاعدہ کورس منعقد کرنے کاذہن دیا۔مزید کورس کے
جدول کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور
کورس کروانے والی مدرسات کو ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
دیا اور کچھ اسلامی بہنوں نےبعد میں ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔
پاکستان
بھر سے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےنئے
درجات کی کارکردگی
ماہ جولائی 2021 ءکی کارکردگی کے پیشِ نظر الحمدللہ عزوجل
پاکستان بھر میں 120 مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کا
اضافہ ہوا ہےجن میں اسلامی بہنیں درست تجوید کے ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اورعلمِ
دین سے مستفیض ہورہی ہیں۔اِن کی کارکردگی
ملاحظہ ہو:
کُل مدارس
ا لمدینہ کی تعداد: 5ہزار645
جن میں
پڑھنےوالی طابات کی تعداد: 49 ہزار 628
اس
ماہ ناظرہ قراٰن مکمل کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:70
مدنی
قاعدہ تکمیل کرنے کی سعادت حاصل کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار176
کراچی
زون ساؤ تھ 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن
بنگلہ بازار میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے)
کےزیراہتمام 10 اگست 2021 ء بروز منگل اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک مدرسات کی تربیت کرتےہوئے
ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی سطح کی تقرری
مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔
اس
کےعلاوہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے کورس میں کامیاب ہونے والی طالبات کےذریعےنئے
درجات کے آغاز کاہدف دیانیز 12 دن کا رہائشی مفتشہ کورس کرنے کا ذہن دیانیز دینی کام میں بہتری لانے کے حوالےسے
مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نیو
کراچی کابینہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں
کےلئے) کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) نیو کراچی کابینہ کی جولائی
2021 ءکےدینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:
مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 94
اِن
مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد:اہزار151
اِن
مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 94
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 582
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 509
رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 691
درس دینے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 321
مدنی
دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 256
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی
بہن کےلئے)
کے تحت 8 اگست 2021 ء کوکوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
مزید نئےمدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)کھولنے
کے اہداف دیئے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بر وقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی نیز روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعہ اپنےاعمال
کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔
حافظ
آباد اطراف کابینہ میں قائم رضا پبلک اسکول میں مدنی قاعدہ کورس کاآغاز
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیر اہتمام حافظ آباد اطراف کابینہ کی ڈویژن پرانی منڈی میں
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک نجی ادارے
رضا پبلک اسکول کی پرنسپل سے ملکر اسکول میں دو نئے مدنی
قاعدہ کورس کے درجے شروع کروائے۔
ایک
درجے میں اسکول کی تقریباً 18ٹیچرز مدنی قاعدہ پڑھیں گیں اور ایک درجے میں بڑی عمر
کی طالبات مدنی قاعدہ پڑھیں گیں جس
پر سب ٹیچرز نے
قراٰن پاک درست مخارج کے ساتھ سیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیر
اہتمام کراچی کےعلاقے پاپوش نگرکےتین مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن کیاگیا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمتفرق تحریری کام چیک
کئے۔اس کےعلاوہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں
کو حاضری کی پابندی کرنے اور دینی کاموں کو کرنے کی رغبت دلائی نیزانہیں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور دینی حلقے میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیاجس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔