دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  گزشتہ دنوں واہ کینٹ کابینہ میں9 مختلف مقامات پر مدنی قاعدہ کورسز اور6 ماہ کا ناظرہ قراٰن کورسز کاانعقاد ہوا جن میں کم وبیش 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان کورسز میں اسلامی بہنوں کومخارج کےساتھ مدنی قاعدہ پڑھنےکاطریقہ اور ناظرہ قراٰن پڑھایاگیااور کورسز کےاختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کابینہ سطح پر رزلٹ اجتماعات کی ترکیب کی جن میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’ فضائل قرآن‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے۔ 140 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ 25 اسلامی بہنوں نے فائنل تدریسی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 21 ٹیسٹ پاس مدرسات نے اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ اور گھر مدارس کے آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔