9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت ِاسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گوادر زون حب اور لسبیلہ کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں حب اور لسبیلہ کابینہ کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ
داری کے ساتھ کام کرنے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانےسےمتعلق
نکات بتائے نیز طالبات کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کام سکھانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی
نیتوں کااظہارکیا۔