9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں
کےلئے) کے تحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق
نکات سمجھائے نیزسابقہ کارکردگی کافالو اَپ
کیا اور مفتشات میں اضافہ کرکے تفتیشی نظام ہر زون میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔مزید
ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے اورریجن تا علاقہ میں پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔