9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کراچی میں ایک
نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا افتتاح ہوا اور
اسی سلسلے میں اجتماعِ ذکرونعت بھی منعقد ہوا۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘کےموضوع
پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو تجوید سے قراٰن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی اس کے بعد اسلامی بہنوں نے
ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغات میں
ایڈمیشن لینے کی نیتیں کیں ۔