دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی12  جون 2021ء تک کی کارکردگی درج:

پاکستان بھر میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:55

اب تک کے کُل مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 5 ہزار 285

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 47 ہزار 602 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی گوادر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےکام کو مضبوط کرنے،مدارس کی تعداد کو بڑھانے اورمدرسات کے ٹیسٹ دلوانے کےحوالےسے نکات بتائے نیز ان کی تجوید درست کروانے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان کورسز مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’تجوید کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ٹیسٹ دلوانے، مدارس میں جائزے /تفتیش کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔

جبکہ پاکستان مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی قاعدہ و ناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی لِسٹ تیار کرنے اور جون 2021ءمیں 2 ڈویژن میں نئے مدارس کھولنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے اور دعوت ِاسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیانیز شعبے میں مزید بہتری کےحوالے سےاہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔

مُدرسہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا اور کورس کے اختتام پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی کار کردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے قراٰن پاک سیکھنے کے فضائل بتائے نیز ناظرہ قراٰن پاک کورس کرنے کا ذہن دیا اور مُدرسہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کورس میں بہتر ی لانے حوالے سے نکات بتائےجبکہ کورسز کے تحت کامیاب ہونے والی مُدرسہ کو نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون2 میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان سطح مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات سمجھاتے ہوئے مدارس اور طالبات کی تعداد کیسے بڑھائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے نیز نئے مدارس کھولنے کا ہدف بھی دیا جس پر شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی بلدیہ کابینہ میں 3 مختلف مقامات پر 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہواجس میں 43 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نےکورس میں مدنی قاعدہ درست کرنے، تجوید اور مخارج کے ساتھ پڑھنا سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیتے ہوئےتدریسی ٹیسٹ دینے اورنئے مدارس کھولنے کے اہداف دیئے نیز کورسز کے تحت کامیاب ہونے والی مُدرسہ کو مدارس میں پڑھانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت 8 جون 2021ء لاہور ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں لاہور شمالی زون و قصور زون کی مدرسات اور ریجن تاعلاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے سے متعلق تربیتی نکات بیان کئے نیز شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق مدنی پھول سمجھائے اورسابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کرتے ہوئے فرض علوم کی تربیت لینے کا ذہن دیا جبکہ مدرسات کی تجوید کے حوالے سے تربیت کرنے اور تعلیمی معیارکو مزید مضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے   شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی کابینہ میمن گوٹھ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورسز مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 5 درجات کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسہ کی کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور طالبات کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ سکھایا نیز انہیں مدرسہ بالغات میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائےجس سے طالبات میں مزید جذبہ پیدا ہوا اور انھوں نے نئی طالبات کو لانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے   شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پورے پاکستان کی ریجن کورسز ذمہ دارا اور کورسز ناظمات نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 21 جولائی 2021ءسے شروع ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کی تربیت ومقام اور مدنی قاعدہ کورس کی تفتیش سند اجتماعات کے حوالے سے نکات بتائے ۔ ساتھ ہی مکمل ہونے والے ناظرہ و فیضان تجوید قراٰن کورس کے درجات کی تفتیش 26 جون 2021ءتک مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری  میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ افزا ئی کی نیز مدارس المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات دئیے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔