دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ2 زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق نکات سمجھائے جبکہ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسات کی تربیت کرنے اور تعلیمی معیار کومزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ہر کابینہ میں معاون مفتشہ تیار کرنے کا ہدف دیتے ہوئے ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے، کابینہ ،زون اور علاقہ سطح پر پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون مشاورت و کورسز کی ناظمات نے شرکت کی ۔

کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 اور 41 دن کےکورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور کورسز کے مقامات کی تعینات اور انتظامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت یکم جون2021 ء بروز منگل سے 41 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوچکا ہے  یہ کورس پاکستان بھر میں تقریباً 386 مقامات پر براہ راست جبکہ 2 جون2021 ءسے 111 مقامات پر آن لائن شروع ہوگیا ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مکمل مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ وضو، غسل، اور نماز کے ضروری مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔


 دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ، نیزجدول پر عمل کرنے کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ساتھ جن اسلامی بہنوں کے کے ٹیسٹ نہیں ہوئے ان کے اور طالبات کے ٹیسٹ دلوا کر نئے درجوں کا آغاز کرنے کا ذہن دیا آخر میں مدرسات کواس کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے سرجانی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ، ڈویژن و علاقہ مشاورتوں اور مدرسات نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح اور ریجن سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اور تجوید درست کرنے کے لئےناظرہ کورس کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری کابینہ میں مدنی مشورہ ہو اجس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجوں کو مضبوط کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دئیے اور مدرسات کو مدرسہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات نے درجوں کو بہتر کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات بلال ٹاون اور سرجانی ٹاون 4 بی میں 2 مدارس کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔

رمضان ڈونیشن کے حوالے سے بھرپور کوشیش کرنے اور ہدف پورا کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدرسات کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت     گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ساوتھ زون سرجانی کابینہ تا علاقہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح مشاورت ذمہ دار اور کراچی ریجن کی اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نظام کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔

نیز طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور نئے مدارس کے آغاز اور ان میں تدریس کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں اطراف پروا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون سطح مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کےحوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی فارم و کارکردگی جدول سمجھایا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے 26 جون کو مدرسۃ المدینہ بالغات کہولنے اور یکم جون کو 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس شروع کرنے کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت رمضان المبارک کی پرُ بہار ساعتوں میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک پاکستان کے 2 ہزار 61 مختلف ریجن میں فیضان ِذوقِ قرآن کورس کا انعقاد ہوا ۔

جن میں کراچی میں: 946، فیصل آباد میں 497 ،لاہور : 219،اسلام آباد 200، حیدرآباد: 177 اور ملتان میں 22 مقامات پر کورس منعقد ہوا۔ جن میں تقریباً38 ہزار 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جبکہ 5 ہزار 453 نیو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ سننے کی نیتوں کااظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت رمضان المبارک میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک کراچی ریجن میں کورس فیضان ذوق قراٰن کا انعقاد ہوا۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت 897 اور کورسز کے 59 درجوں جبکہ آن لائن کے بذریعہ 11 درجو میں یہ کورس ہواجن میں تقریباً 20,120 1اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی نیتیں کیں ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن بھی جمع کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں  147 مقامات پر ذوقِ تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 2 ہزار 47طالبات اور 288 عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

20 دن کے کورس کے دوران اسلامی بہنوں کو قراٰنی واقعات اور سورتوں کے فضائل بتائے گئےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر 108 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ، مزید نے داخلے کی نیتیں کیں نیز اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ سننے، ہفتہ ورا سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔