دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت رمضان المبارک کی پرُ بہار ساعتوں میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک پاکستان
کے 2 ہزار 61 مختلف ریجن میں فیضان ِذوقِ قرآن کورس کا انعقاد ہوا ۔
جن میں کراچی میں: 946، فیصل آباد میں 497 ،لاہور : 219،اسلام آباد 200، حیدرآباد: 177 اور ملتان میں 22 مقامات پر کورس منعقد ہوا۔ جن میں تقریباً38 ہزار 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
جبکہ 5
ہزار 453 نیو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ سننے کی نیتوں کااظہار کیا
۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت رمضان المبارک میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک کراچی ریجن میں کورس فیضان
ذوق قراٰن کا انعقاد ہوا۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت 897 اور کورسز کے 59 درجوں جبکہ آن لائن کے بذریعہ
11 درجو میں یہ کورس ہواجن میں تقریباً 20,120 1اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی نیتیں کیں ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی میں اپنے
ڈونیشن بھی جمع کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں 147 مقامات
پر ذوقِ تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 2 ہزار 47طالبات اور 288 عوام اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
20 دن کے کورس کے دوران اسلامی بہنوں کو قراٰنی
واقعات اور سورتوں کے فضائل بتائے گئےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کاذہن دیا گیا جس پر 108 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ،
مزید نے داخلے کی نیتیں کیں نیز اسلامی
بہنوں نے مدنی مذاکرہ سننے، ہفتہ ورا سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی
زون میں ماہانہ مدنی مشورےکانعقادہواجس میں میانوالی،کالاباغ ، اطراف نور پور تھل
اور اطراف حافظ والا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے حوالے سےنکات بتائے اور گھریلو صدقہ باکس لگوانے، نیو مدارسۃ المدینہ
بالغات کھلوانے کے اہداف دئیے نیزیکم جون
سے شروع ہونے والے مدنی قاعدہ کورس پر کلام ہوا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد بی ون ایریا میں مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع
کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی
بہنوں کے درمیان رزلٹ اور تحائف تقسیم
کئے۔
ساتھ ہی مدرسہ کےنظام کا جائزہ لیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے
ان کو دینی کاموں کی بھی ترغیب دلائی نیز نئے مدارس کھولنے اور ان میں تدریس کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ کاموں
کاجائزہ لیتے ہوئے ا ہدف پورا کرنے کا ذہن
دیا اور کورسز کروانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئے نیز کابینہ وائز ہر ماہ نیو مدارس کھولنے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ سینٹرل زون کے علاقہ گلشن میں اجتماع
کاانعقاد ہوا جس میں جشنِ امیر اہلسنت کے موقع پرطالبات کے درمیان پاک سطح شعبہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور فرض علوم سیکھنے کی نیت
کروائی ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی اپریل 2021 ء کی کارکردگی
پاکستان بھر میں ناظرہ کی تکمیل کرنے والی طالبات کی تعداد:179
پاکستان بھر میں مدنی
قاعدہ مکمل کرنے والی طالبات کی تعداد: 1 ہزار 8
پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ:107
نئی داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1504
اسلامی
بہنوں کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام3 0 مئی 2021 ء محمود آباد میں 16
مقامات پر ذوق تلاوت کورس کا اختتام ہوا جس میں 260 طالبات اور 95 عوام اسلامی
بہنوں نے 20 دن تک شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 02 مئی 2021ء بہادرآباد میں تلاوت قراٰن کورس کا اختتام ہوا
جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کورس میں ختم قرآن کے بعد خصوصی دعا کی گئی ۔
اسلامی
بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 2 0مئی 2021ء کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ہونے والے کورس ذوقِ قراٰن کا اختتام ہوا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بنت عطار سلمھاالغفار اور زون
نگران نے بھی شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ و ڈویژن میھڑ میں ذوق
ِقراٰن کورس کاانعقاد ہوا جن میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس کورس میں طالبات کے درمیان اشعار کی تقرار کا
سلسلہ ہوا اور نمایا ں کارکردگی والی طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے آخر میں مبلغہ
ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے، اجتماع میں شرکت کرنے،
مدنی مذاکرہ سننے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح جنوبی لاہور زون میں تلاوت قرآن پاک کورس مکمل ہواجس میں جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن
جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔