9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت رمضان المبارک کی پرُ بہار ساعتوں میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک پاکستان
کے 2 ہزار 61 مختلف ریجن میں فیضان ِذوقِ قرآن کورس کا انعقاد ہوا ۔
جن میں کراچی میں: 946، فیصل آباد میں 497 ،لاہور : 219،اسلام آباد 200، حیدرآباد: 177 اور ملتان میں 22 مقامات پر کورس منعقد ہوا۔ جن میں تقریباً38 ہزار 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
جبکہ 5
ہزار 453 نیو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ سننے کی نیتوں کااظہار کیا
۔