اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد بی ون ایریا میں مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے  امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے درمیان رزلٹ اور تحائف تقسیم کئے۔

ساتھ ہی مدرسہ کےنظام کا جائزہ لیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو دینی کاموں کی بھی ترغیب دلائی نیز نئے مدارس کھولنے اور ان میں تدریس کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔