9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ
المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں ساوتھ زون سرجانی کابینہ تا علاقہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح مشاورت ذمہ دار اور کراچی ریجن
کی اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نظام کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے
اور اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔
نیز طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو
مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور نئے مدارس
کے آغاز اور ان میں تدریس کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔