9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی زون مشاورت و کورسز کی ناظمات نے شرکت کی ۔
کورسز
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 اور 41 دن کےکورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے
اور کورسز کے مقامات کی تعینات اور
انتظامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔