9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
مُدرسہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ
پڑھایا اور کورس کے اختتام پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی کار کردگیوں
کاجائزہ لیتے ہوئے قراٰن پاک سیکھنے کے فضائل بتائے نیز ناظرہ قراٰن پاک کورس کرنے کا ذہن دیا
اور مُدرسہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کورس میں بہتر ی لانے حوالے سے نکات بتائےجبکہ کورسز کے تحت کامیاب ہونے والی مُدرسہ کو نئے
مدارس کھولنے کا ذہن دیا ۔