پاکستان
ذمہ دار کا راولپنڈ ی کینٹ کابینہ کے دعائے حاجات اجتماع میں بیان

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 16 جنوری 2020ء
بروز بدھ پاکستان نگران نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے مسجد کبریٰ کے دعائے حاجات اجتماع میں "قبولیت دعا اور دعا مانگنے کا طریقہ" کے
موضوع پر بیان کیا ، اختتام پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوآٹھ مدنی کام کرنے
کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 16 جنوری 2020ء
بروز بدھ دارالسنہ للبنات میں کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کے درمیان "آٹھ مدنی کام ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے
" کے موضوع پر بیان کا اہتمام کیا
گیاجس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا ہدف لیا گیا ،
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا گیا ۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 15 جنوری کو لکی
مروت کابینہ کا علاقہ پنیالہ میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
ہوا،جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت فرما کر بیان فرمایا، اسلامی بہنوں
کو مدنی کاموں کا ذہن دیا۔
گلبرگ
پشاور اور کامونکی موڑایمن آباد میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 15 جنوری کو
کامونکی موڑایمن آباداور پشاور گلبرگ میں
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت فرماکر بیان کیا، بیان کے بعد روحانی علاج و ظائف
بتائےگئے،اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کا ذہن دیا،اور اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی گئیں۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 15 جنوری کو جوہر
ٹاؤن کابینہ میں دو مقامات "قادری چوک "اور "گرین
ٹاؤن" میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا آغاز ہوا جس میں دعائے حاجات اجتماع کا جدول چلایا گیا،بیان کے بعد روحانی علاج و ظائف بتائے گئے،اسلامی بہنوں
کو مدنی کاموں کا ذہن دیاگیا۔

دعوت اسلامی کےزیراہتمام15جنوری2020ء کو
لاہورکےمختلف مقامات گلشن راوی،فتح گڑھ، شاہ پورکانجرہ، چونگ، خانپور،تاج پورہ،محبوب گارڈن
اور ڈیفنس میں دعائے حاجات اجتماع منعقد کیے گئے جس میں زون تا ڈویژن تک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نے شرکت کی، بیان کے بعد روحانی علاج و ظائف بتائے گئے،
خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت تعویذات عطاریہ کے بستے لگائے گئے ، جہاں سے کثیر اسلامی بہنوں نے تعویذات
حاصل کیے۔
حیدرآباد
زون زمہ دار اسلامی بہن کا ڈویژن فیضان غوث اعظم کے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان:

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 15جنوری 2020بروز
بدھ کو حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن فیضان
غوث اعظم کے علاقے گھمن آباد خورشید کالونی میں حیدرآباد زون میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس
میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیاـ
اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے
ملاقات و انفرادی کوشش بھی کی ۔

الحمد للہ! صاحبزادی عطار
نے 15 جنوری 2020بروزبدھ جامعات المدینہ
للبنات سے درس نظامی (عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی سکھر اور ڈیرہ اللہ یار زون کی 19 طالبات کی ردا پوشی فرمائی
جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نگران
ریجن حیدر آباد ابو عمر حاجی محمد فاروق جیلانی مد ظلہ العالی نے بذریعہ انٹر نیٹ بیان فرمایا۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت کی آگرہ تاج کراچی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام15 جنوری 2020ءبروز
بدھ نگران عالمی مجلس نے آگرہ تاج کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور
اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں عملی طور پر شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 14جنوری 2020بروز
منگل نواب شاہ زون کی کابینہ
نوشہروفیروز میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں صاحبزادیِ عطار نے خصوصی شرکت فرمائی
اور سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اجتماع کو خوب
سراہا اور اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 14 جنوری 2020ء
بروز منگل ڈویژن ادریس
گارڈن میں کابینہ ذمہ داران و زون مشاورتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی سینٹرل زون نگران نے کابینہ ذمہ داران و زون مشاورتوں نے شرکت کی ۔
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے گئے ،ہفتہ وار
رسالہ کی تعداد بڑھانے اور دارالسنہ کے سلسلے میں کچھ نکات پیش کئے۔ اسلامی بہنوں نے" ہفتہ وار رسالہ" پڑھنے کی تعداد بڑھانے کی
نیتیں بھی پیش کیں۔
فیڈرل
بی ایریا کراچی میں کراچی ایسٹ زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 14جنوری 2020ء بروز پیر میمن مسجد صدیق آباد فیڈرل بی ایریا کراچی کے قریب ایسٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہانہ
مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ ذمہ دا ر اسلامی بہنوں اور زون مشاورتوں نے
شرکت کی۔ ایسٹ زون کی نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورسز کی افادیت بیان کی، داخلوں
کے سلسلے میں نکات پیش کئے اور اسلامی بہنوں کو" ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
اورپڑھانے کے اہداف دئیے ۔