عزیزآباد رحیم یار خان میں ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی، حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن  نے مدنی انعامات کے بارے میں سمجھایا نیز ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتوں کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کی نیتیں کیں۔


13،12،11جنوری 2020 کورحیم یار خان کے حلقے حبیب کالونی میں 3روزہ ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی. حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے نکات پیش کیے۔اسلامی بہنوں نے تاثرات دئیے کہ ایسے کورسز ہوتے رہنے چاہییں۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام17جنوری2020بروز جمعہ رحیم یار خان زون کی کابینہ صادق آباد میں بالمشافہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کابینہ سطح ذمہ دار مدنی انعامات اسلامی بہن کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی دو ڈویژن ذمہ دار اور باقی حلقہ سطح ذمہ دران اسلامی بہن وں نے شرکت فرمائی۔ زون ذمہ دارمدنی انعامات نے مدنی مذاکرہ و مدنی انعامات فارم سمجھائے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں کروائیں۔


17جنوری 2020بروز جمعہ حافظ آباد کابینہ کی ڈویثرن کالیکی منڈی میں سوئم کے ختم شریف کے سلسلے میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع کا انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گوجرانوالہ مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اچھے اعمال کی برکتوں کے موضوع پر بیان کیا ۔اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی، مرحومہ کےایصال ثواب کےلیے صدقہ و  خیرات کرنے کا ذہین دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر انتظام 16جنوری2020بروز جمعرات رحیم یار خان زون کی کابینہ خانپور میں بالمشافہ مدنی مشورے کا اہتمام ہوا۔ڈویژن و حلقہ سطح مدنی انعامات نے شرکت فرمائی ۔زون ذمہ دار اسلامی بہن مدنی انعامات نے مدنی مذاکرہ و مدنی انعامات فارمز سمجھائے ،نیز جن حلقوں میں مدنی انعامات کا کام کمزور ہے وہاں عام اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا ۔اور مدنی انعامات ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ "جنت کا راستہ " کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 16جنوری2020 بروز جمعرات فیروز پور کابینہ میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ اور مدنی بہار کے سلسلہ میں نکات پیش فرمائے نیز غورو فکر کے فائدے بھی بتائے گئے۔اس اجتماع میں زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام9 جنوری2020 کو لاہور ریجن ماہانہ شیڈول کے نکات کے مطابق ٹیلی فونک اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجن مدنی انعامات ذمہ دار ، ہزارہ زون کی زون اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی،جس میں شعبے کے اہم نکات پر بات ہوئی اور کارکردگی کا جائزہ لے کر اہداف دیے گئے،مزید اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں نے مرکز کے طے شدہ طریقے کار کے مطابق مدنی کام بڑھانے کی نیتیں کیں۔


الحمد للہ عزوجل ! بنت عطار سلمہا الغفارنے 18 جنوری  2020بروزہفتہ جامعات المدینہ للبنات سے درس نظامی (عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی حیدرآباد زون کی 78 طالبات کی ردا پوشی فرمائی جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نگران ریجن حیدر آباد ابو عمر حاجی محمد فاروق جیلانی مد ظلہ العالی نے بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


15 جنوری 2020 دہلی زون  کی اسلامی بہنوں کو 26 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس کروایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے اور مدنی کاموں کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب د لائی گئی۔اس کورس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ممبئی ریجن کی بھیونڈی کابینہ میں ماہانہ مدنی حلقہ 16 جنوری بروز جمعرات کو ہوا ۔ مدنی حلقے میں  زون شارٹ کورسز ذمہ دار نےشرکت کی اور اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کروانے کے لئے ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ شارٹ کورسز کے لئے اپنا نام پیش کیا۔


ممبئی ریجن کی باندرہ کابینہ میں 9تا13 جنوری کا  کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں 14 شخصيات نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ کورس مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے، اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔


الحمد للہ! اس ہفتہ کا رسالہ تانبے کے ناخن پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 118854(ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو چوون) رہی۔