بمبئی ریجن
بھونڈی کابینہ کے دیوان شاہ ڈویژن میں کفن دفن کے حوالے سے تربیت
بمبئی ریجن
بھونڈی کابینہ کے دیوان شاہ ڈویژن میں 17اور19جنوری کو کفن دفن سے متعلق
تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس
موقع پر انہیں غسلِ میت اور کفن وغیرہ پہنانے
کے اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔اسلامی بہنوں نے اس موقع پر اچھے
تاثرات دیتے ہوئےہاتھوں ہاتھ اپنی خدمات کو اس مدنی کام کے لئے پیش بھی کیا۔
مجلس کفن دفن کے تحت مرادآباد زون کے شہر چندوسی
میں کفن دفن تربیتی اجتماع
19 جنوری کو مجلس کفن دفن کے تحت مرادآباد
زون کے شہر چندوسی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریبا 21
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اجتماع میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ
میت اور کفن وغیرہ پہنانے کے اہم ترین مسائل
سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے اور خوف
خدا عَزَّوَجَلَّ و عشقِ
مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ملک ہندکے صوبہ گجرات ،ضلع ارولی، شہر موڈاسا میں تین دن 16,17,18جنوری کو مدنی انعامات کورس کی ترکیب رہی ۔جس میں
تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی ۔ کورس کے اختتام پر 22 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکرِ مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، 13 اسلامی بہنوں نے
گھر درس دینے، 12 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے ، 4 اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کرنے اور 2 اسلامی
بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ تحریک میں شامل ہونے کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم زون برسٹل کابینہ میں اسلامی بہنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ برسٹل
ایریا میں مقامی زبان انگلش میں دعوت اسلامی کے تحت 1 نیا سنتوں بھرا اجتماع شروع
کرنے کی نیّت کی گئی، نیو پورٹ ایریا میں مدنی کام شروع کرنے اور بڑھانے کےلیے
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2020 کو سویڈن
کے شہر مالمو میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا، بعدِ بیان مرحومہ کے
لیے ایصال ثواب کیا اور دعائے مغفرت بھی
کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 جنوری 2020 کو
ناروے کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس منعقد ہوا جس میں یورپین یونین ریجن زمہ دار اسلامی بہن نے بھی بذریعہ
اسکائپ شرکت کی، 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی رہنمائی کی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کےلیے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نکات پیش کیے ساتھ میں
اہداف بھی دئیے۔
18 جنوری2020 بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (سیالکوٹ کابینہ،
پسرورکابینہ، ڈسکہ کابینہ )کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی دورہ کے نکات سمجھانے کا اہتمام کیا گیا،
علاقائی دورہ اور محفل نعت کا جدول یاد کروانے اور بعد میں سننے کا بھی سلسلہ کیا
گیا۔
نيوزى لينڈ کے شہر آکلینڈ میں اسلامی بہنوں کےلئےدعائے
حاجات اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی كے زیر اہتمام نيوزى لينڈ کے شہر آکلینڈ کے علاقہ’’city center‘‘ ميں18جنوری 2020 کو Freemans bay کے
مقام پر اسلامی بہنوں میں دعائے حاجات اجتماع منعقد ہوا جس میں30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس
اجتماع میں ’’دعا مانگنے کا طریقہ اور دعا کے آداب‘‘ پر مبلغہ ٔدعوت اسلامی
نے بیان کیا۔ ’’ یَاسَمِیْعُ‘‘ کا وِرد کروایا گیااوراجتماعی دعابھی کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں
”جنت کا راستہ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرابیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت، نیت
کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی
فراہم کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی
برکت سے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت کے بارے میں غور و فکر
کرنے کا ذہن بھی بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، خوفِ خدا و عشقِ
مصطفٰے صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال
دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے
عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ
کرنے کے لئے ملک عرب شریف کے شہر ریاض میں 18جنوری2020کو3گھنٹےکا’’جنّت کاراستہ‘‘کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ کورس
میں شریک اسلامی بہنوں نے نے مدنی انعامات
پر عمل کی نیت کے ساتھ ہر ماہ اسے اپنی متعلقہ
ذمہ دارہ کو جمع کروانے اور مدنی انعامات
کے رسائل تقسیم کرنے کی نیت کی ۔
19جنوری2020بروز
اتوار سیالکوٹ زون کی کابینہ گجرات کامدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مشاورت کی رکن و شعبہ علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کے ذریعے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اطاعت و وفاداری ، عاجزی وملن ساری کے ساتھ مدنی
کام کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پابندی سےعلاقائی دورہ کرنے کی نیت پیش کی۔ اس
موقع پر عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن
نےروزانہ کی بنیاد پر پابندی سے علاقائی دورہ
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے جبکہ ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے درست کارکردگی
فِل کرنے کے نکات بیان کئے اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل کےممکنہ حل بھی پیش کئے۔
18
جنوری2020ء بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (پسرور،سیالکوٹ، ڈسکہ) کی کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ ریجن
نگران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی کام بڑھانے
کے سلسلے میں نکات بیان ہوئے اور اہداف بھی دئیے گئے۔ٹیلی تھون کی ممتاز کارکردگی پر
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذمہ داران میں 20عددکتاب” فیضانِ نماز“ تقسیم کی گئیں۔ ہاتھوں
ہاتھ 12 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ کے لئے نیت کی۔
Dawateislami