مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے اور خوف
خدا عَزَّوَجَلَّ و عشقِ
مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ملک ہندکے صوبہ گجرات ،ضلع ارولی، شہر موڈاسا میں تین دن 16,17,18جنوری کو مدنی انعامات کورس کی ترکیب رہی ۔جس میں
تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی ۔ کورس کے اختتام پر 22 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکرِ مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، 13 اسلامی بہنوں نے
گھر درس دینے، 12 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے ، 4 اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کرنے اور 2 اسلامی
بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ تحریک میں شامل ہونے کی نیت کی۔