دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 8 جنوری 2020 تا 14 جنوری 2020 ‎یوکے میں مختلف مقامات پر 82 ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماعات منعقد  ہوئے جن میں 3017 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 11 تا 13جنوری 2020ءکو  حیدرآباد زون میں’’ جنت کاراستہ ‘‘ کورس منعقد کیا گیا جس میں ذیلی تا زون نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


13 جنوری  بروز پیر شریف کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا لاہور ریجن اور ملتان ریجن کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے کاموں میں بہتری لانے اور سن 2020 میں مدارس کی کارکردگی کو بہتر اور ممتاز بنانے اور کمزوریوں پر گرفت کرنے کے حوالے سے متفرق کام اور مدنی پھول سمجھائے گئے، نئے مدارس کے آغاز کے حوالے سے اہداف دیئے گئے اور اجیروں کو آزمائشی سے مستقل اجیر کرنے کے لئے اہداف دیئے گئے۔

ریجن زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدارس میں جائزے کروانےکی نیتیں کروائی گئیں۔ اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ماہ کی بنیاد پر نئے مدارس کھولنے اور دیئے گئے شیڈول کے مطابق تعلیمی نظام کو رائج کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


پچھلے دنوں مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت تمام اسلامی بہنوں بالخصوص 13 تا 19 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس فیضان ایمانیات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس میں  عقائدِ اہلِ سنت اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات،صحابہ کرام علیہم الرضوان کے عشق رسول پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات اور نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔یہ کورس 29جامعات المدینہ للبنات، 38مدراس المدینہ للبنات جبکہ دیگر 307 مقامات پر منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 5ہزار 353رہی۔

کورس میں شریک 1166 اسلامی بہنوں نے جامعۃالمدینہ کے تحت "فیضان شریعت کورس" میں داخلہ لینے،3474 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، 3164 اسلامی بہنوں نے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، 3550 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی نیت کی۔


10 جنوری  2020بروز جمعہ لاہور جنوبی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران سے کابینہ کے اہداف لئےگئے اور ساتھ ساتھ ڈویژن سطح تک ریکارڈ فائل کی تیاری کے اہداف بھی لیے گئے۔اس مدنی مشورے کی برکت سے جوہرٹاؤن لاہور میں جہاں ایک عرصے سے تقر ریاں نا مکمل تھیں وہاں نہ صرف کابینہ سطح پر تقرریاں کی گئیں بلکہ ذمہ داران کو مزید اپنی مشاورتیں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے گئے۔


12 جنوری بروز اتوار چشتیاں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز نے شرکت کی۔ بہاولپور زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو  ذمہ داراؤں کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف دیئے۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13 جنوری 2020 سے لاہورمیں مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کی ایک اور برانچ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنیں آن لائن ہوکر قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔


13 جنوری 2020ء کو مانچسٹر کے شہر بری میں دعائے حاجات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دعا کی قبولیت پر بیان کیا جس کے بعد بیماروں اور پریشان حال افراد کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2019ء میں ملک و بیرونِ ملک67 ہزار 525 اسلامی بہنوں نے  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی۔

ملک و بیرون ملک اسلامی بہنوں کے لئے تقریباً 8 ہزار 761 محافلِ نعت منعقد کی گئیں۔ ان محافل میں ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور اس کی برکت دیگر مدنی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کی۔

ان محافل میں آنے والی اسلامی بہنوں میں سے 7 ہزار 362 اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی،759اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔1382 اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوئی۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ایران کے 3 شہروں میں چار مقامات پر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پردے کی رعایت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر خواتین کو نیکی کی دعوت دی۔


الحمد للہ عزوجل ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ "تانبے کے ناخن" پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ" تانبے کے ناخن " پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 6 لاکھ 19ہزار4سو88 رہی۔


دعوت اسلامی کے تحت 8 جنوری تا 14 جنوری 2020ء کو بنگلہ دیش میں 174 مقامات پر دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 8536 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


ہند اجمیر ریجن کے اندور زون میں 14 جنوری کو نگڑا میں 2 اور  مندسور میں 1 مقام پر بذریعہ انٹرنیٹ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا ۔

15جنوری کو ہند کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار نے بمبئی زون کی جیلانی کابینہ اور ڈویژن مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ داران کا مشورہ لیا جس میں 5 ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مشورے میں بالغات کی کمزوریوں کو دور کرنے پر اہم نکات پیش کئے گئے۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار کو بالغات میں اضافہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔

تھانہ زون ذمہ دار سے بھی مدنی پھولوں کے تعلق سے مشورہ رہا،کورس کی اپڈیٹ لی گئی جبکہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ناگپور زون میں مدرسات کی تربیت کی۔