
دعوت اسلامی
کے تحت 11 جنوری پٹنہ زون کی ڈویژن پٹنہ میں 8 مدنی کام کے حوالے سے اجلاس
لیا گیا جس میں پھول واری شریف کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت پٹنہ ڈویژن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی جس میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے،اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتیں بھی کیں۔

15جنوری
کو بمبئی ریجن کی تمام زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بمبئی ریجن نگران اسلامی بہن
نے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے جہاں مدنی کام نہیں ہے ان شہروں کی طرف پیش
قدمی کا ہدف دیا گیا۔ تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے 2020 میں کن کن شہروں میں مدنی
کاموں کا آغاز کریں گی اس کے اہداف لئے۔ بمبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ
کی کارکردگی میں مزید تیزی لانے کا ذہن دیا۔ 16,17 فروری کو ہونے والے دو دن کے ریجن اجلاس کے حوالے سے بھی کلام
کیا اور اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔

بمبئی ریجن
کی رائے پور زون کے شہر بلاس پور میں شخصیات
اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ اس اجتماع میں ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں بھی مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے انہیں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ
عطاریہ میں شامل ہونے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں
ہاتھ اسلامی بہنوں نے مرید ہونے کیلئے اپنے نام پیش کئے اور پابندی کیساتھ اجتماع میں
شرکت کی بھی نیتیں پیش کیں۔

11تا
13جنوری 2020ء کو حیدرآباد کابینہ میں 58 مقامات پر" جنت کا راستہ "کورس
منعقد کیا گیا جن میں 1622 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کورس میں مدنی انعامات پر عمل کرنے کے آسان طریقے
سنے جس سے ہمیں اب مدنی انعامات پر عمل کرنا آسان لگ رہا ہے۔
اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی
کیا:1336 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ یعنی اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی نیت
کی۔ 1110 نے ہر ماہ اپنا مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی اور 119اسلامی
بہنوں نے 12 دن کارہائشی کورس کرنے کی نیت کی جن میں سے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے 16 جنوری کو رہائشی کورس میں جانے نیت کی ہے
۔

11،12،13
جنوری 2020ء کو سجاول کابینہ کے شہر گولارچی میں تین دن کا جنت کا راستہ کورس منعقد
ہوا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔26 اسلامی
بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی
جبکہ 10 اسلامی بہنوں نے 12 دن کا اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔

14
جنوری 2020ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون کا مدنی مشورہ صدیق آباد میں ہوا۔ زون مدنی انعامات
ذمہ دار نے کابینہ ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں
مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔تقرری کے حوالے سے فولو اپ بھی ہوا جبکہ آئندہ کے اہداف بھی طے ہوئے۔

15جنوری
کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن و زون ذمہ
دار فیصل آباد ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے متفرق مدنی کاموں
کے حوالے سے اور سال 2020 میں مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے درج ذیل کاموں کے اہداف دئیے۔
٭مدارس میں
ریجن تا علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے جائزے مکمل کرنے کے اہداف ٭ہر کورس کے بعد
نئے مدارس کھولنے کے اہداف ٭درجات میں تفتیش مکمل کروانے کے اہداف٭آمازئشی اجیروں کو
جلد مستقل کروانے کے اہداف ٭سند امتحان جلد مکمل کروانے کے اہداف ٭ پیرول پر حاضری
مکمل کروانے کی گزارشات ٭علاقے کےتحت چلنے والے مدارس بالغات میں ضم کرنے کے اہداف
ان اہداف کو
پورا کرنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور جنوری
2020 سے ہی ان تمام کاموں کو مکمل کرنے اور شعبہ بالغات میں بہتری لانے کے لئے اس منظم
طریقہ کار کا لائحہ عمل بنانے کی نیتیں
کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں کراچی
ایسٹ زون کی بن قاسم کابینہ میں 17 مقامات پر” جنت کا راستہ“ کورس کا
انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 476 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس کے اختتام پر دیگر
نیتوں کے ساتھ ساتھ 322 اسلامی بہنوں نے روزانہ غوروفکر کرنے، 298 اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا نصاب یاد
کرنے جبکہ 88 اسلامی بہنوں نے دارالسنہ میں
12 روزہ اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں
ٹھٹھہ کابینہ کے پانچ مقامات گھارو، ٹھٹھہ اور ساکرو ڈویژن کے علاقہ غریب آباد
مارکیٹ دہابیچی، ٹھٹھہ، مکلی اور ساکرو میں”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً 127 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے
نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔

11 جنوری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے تحت کورنگی کابینہ کراچی ایسٹ زون میں ڈویژن مشاورت کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے لئے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت11جنوری2020ء کو لانڈھی
کورنگی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تمام کارکردگی فارمز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 4 جنوری2020ء
کو حافظ آباد کابینہ کی مدنی ڈویژن میں تین مقامات پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
6جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن جلا ل پور بھٹیاں میں جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
7جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی عطاری ڈویژن میں
تین مقامات پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔