دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون   2024ء کو کوٹلی ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کوٹلی ڈسٹرکٹ، تحصیل، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساسِ ذمہ داری “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو تربیت کے مدنی پھول پیش کئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے اہداف کو مکمل کرنےکے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔


لوگوں کو اسلامی تعلیمات سےآگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2024ء  کوٹلی ڈسٹرکٹ میرپور کشمیرکی ذمہ دار اور عام اسلامی بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“ منعقد کیا گیا۔

کورس کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے کورس کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر نئی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون 2024ء کو  بھمبر ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بھمبر ڈسٹرکٹ،تحصیل ، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری “ کے موضوع پر بیان کیا اور دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دارا ن اپنا نعم البدل دیں٭ جن سطحوں پر تقر ری نہیں ہے وہاں تقرری کروانا٭ دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں نیتیں پیش کی گئیں ۔

لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون 2024ء    بھمبر ڈسٹرکٹ میرپور کشمیرکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے کورس کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


اسلامی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون    2024ء کو میر پورکشمیر کے علاقے پلمنڈا میں قائم فیضان صحابیات میں جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا اور فیضانِ صحابیات میں درجا ت لگانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار کو سفری شیڈول بنانے اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ 

25 جون  2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور کشمیر ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ میر پور کشمیر ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ،تحصیل ، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوت ِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا کرتے ہوئے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل دینے اور جن سطحوں پر تقر ر ی نہیں ہوئی وہاں تقر ر کرنےبالخصوص میرپور ڈسٹرکٹ نگران کا تقرر کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز کروانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون    2024ء کو میر پور کشمیر کی ذمہ داران کے لئے ” 8 دینی کام کورس“کروایا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


جامعۃ المدینہ گرلز میر پور  کشمیر کے اسٹاف کا مدنی مشورہ

Tue, 9 Jul , 2024
320 days ago

لوگوں کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون   2024ء کو جامعۃ المدینہ گرلز میر پور کشمیر کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں طالبات کی بھی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تمام طالبات کو ہر ماہ اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے طالبات کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔بعدازاں جامعۃ المدینہ کے اسٹاف کی جانب سے ہونے والی نیتوں پر اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

عالمی سطح پر قراٰن و حدیث کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جون 2024ء کو دستگیر کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہن (عالمی مجلسِ مشاورت آفس)کے سنتِ نکاح کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادی عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت کی آمد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی جانب سے عطا کردہ دعائیہ سہرہ پڑھا۔آخر میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اجتماعی دعا کروائی اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے شیڈول  میں بہتری لانے کے لئے 21 جون 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبوں کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بہترین لائحہ عمل ( planning ) کے ساتھ شیڈول کو ترتیب دینے اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے آئندہ کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


21 جون 2024ء کونیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ صحابیات کےتحت ایک لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں  اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس لرننگ سیشن میں ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو غیبت اور چغلی جیسے گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو فیضان صحابیات میں جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے  رہائشی کورس رکھنے کے حوالے سے شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار ، شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کورسز ذمہ دار اور ملک سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران جامعہ المدینہ گرلز کی طالبات کا فیضان صحابیات میں رہائشی کورس کروانے کے متعلق در پیش مسائل پر مشاورت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں کورس کرسکیں ۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔