شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو  اسلام آباد سٹی کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، اسلام آباد سٹی کی ذمہ دار ،زون و سیکٹر نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے حوالے سے سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ

Mon, 8 Jul , 2024
321 days ago

20 جون 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، صوبہ پنجاب کی نگران ،صوبائی سطح کی ذمہ دار، سرگودھا ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت  ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، صوبہ پنجاب کی نگران ،صوبائی سطح کی ذمہ دار، راولپنڈی ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے ۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جون 2024ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے شیڈول اور نیو ایڈمیشنز کروانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ویک اینڈ کلاسز کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


14 جون 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغہ، انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار، بنگلہ دیش کی سب کانٹینٹ نگران اور ملک نگران شریک ہوئیں۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے اہداف کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ 


دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی اراکین کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں جمشید رودڈ کراچی میں ایک جگہ کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس جگہ پر دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کام اور اورسیز کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے نیز دیگر سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر تمام اراکین نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب کانٹینٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات کے متعلق مختلف چیزیں انٹری کرنے پر گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی پھولوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے محرم الحرام کے شروع کے 10 دنوں میں اجتماعات منعقد کرنے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔


کراچی کے علاقے دستگیر کالونی میں 13 جون 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس حلقے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

بعدِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ایک آفس ناظمہ اسلامی بہن کے گھر جاکر اُن کی والدہ سے عیادت کی اور دینی کاموں سے متعلق اہلِ خانہ کو اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے دینی وو فلاحی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لینے کے لئے 13 جون 2024ء کو آن لائن  ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام آفسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کام کے طریقۂ کار پر کلام کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مشاورت کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔


12 جون 2024ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقے نیاآباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز آخر میں ایک اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔

علاوہ ازیں ایک سیّدہ اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا ااہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔


8 جون 2024ء کو گلشنِ اقبال کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضانِ صحابیات میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے 3 دن کے لرننگ سیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان سے متعلق بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 6 جون 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے آن لائن نیکی کی دعوت کے اصول طے کئے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی 9 تا 13 سال کی بچیوں کے لئے علیحدہ شیڈول ترتیب دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔