کراچی کے علاقے شرف آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اورحاضرین کو حسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِ خیر فرمایااور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


29 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ سب کانٹیننٹ، اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز اور پاکستان بالخصوص کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور نومبر 2024ء میں ہونے والے ٹیلی تھون پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  30 اگست 2024ء کو نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی و ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ابتداً نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹری کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اگست 2024ء کو اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں عالمی  اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنے سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


14 اگست 2024ء کو ڈسٹرکٹ اٹک میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ایک Female Principal کی رہائش گاہ پر Youth Day Session کا انعقاد ہوا جس میں Female Students سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کو مختصر لیکچر دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی دعوت دی۔

سیشن کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے آئندہ بھی اسی طرح کے سیشنز میں شرکت کرنے نیز اپنی کلاسوں اور گھروں میں درس دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2024ء کو ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر”اسٹوڈنٹس اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماع کا آغاز ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے درودِ پاک کی فضیلت بیان کی اور ”جوانی کیسے گزاریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے جوانی میں تقویٰ اور خوفِ خدا کی فضیلت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو بتایا نیز اپنی ہم عمر طالبات تک یہ پیغام پہچانے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت کے فرمان ” پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو پودے اور درخت لگانے کا ذہن دیا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔


صدر ڈسٹرکٹ ، کراچی کے علاقے کلفٹن ٹاؤن میں قائم Sir Syed College of Medical Sciences (سر سيد کالج آف ميڈیکل سائنسز) میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اگست 2024ء کو پلانٹیشن ڈرائیو اور فیضانِ قراٰن سیشن کا اہتمام ہوا جس میں Female Medical Students، Faculty of Doctors اور Professors شریک ہوئیں۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و سٹی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پلانٹیشن کے فوائد“ پر بیان کیا اور اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ کریم پڑھنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن درسِ قراٰن میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر شرکا نے آن لائن درس قران میں داخلہ لینے، تجوید کے ساتھ قرانِ پاک سیکھنے اور قرانِ پاک کا ترجمہ و تفسیر پڑھنے سمیت کالج میں مختلف Topics (موضوعات) پر سیشنز منعقدکروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

سیشن کے اختتام پر سٹی ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کالج کے احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے جبکہ اسٹوڈنٹس نے شجرکاری میں لگائے پودوں کی دیکھ بھال کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


9 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت  کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”یومِ دعوتِ اسلامی “ کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے کے طریقۂ کار پر حاضرین کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن انداز میں یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ گفتگو ٹیلی تھون کے متعلق بھی اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


9 اگست 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شیڈول چیک کروانے کی کارکردگی سے متعلق کلام کیا اور شیڈول چیک کروانے کے طریقۂ کار سمیت اس کی چند احتیاطوں سے ذمہ داران کو آگاہ کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ان میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی و عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 8 اگست 2024ء کو آفس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف امور پر کلام ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے کام و فالو اپ لینے کے متعلق مشاورت کی نیز دینی کاموں کی کارکردگیوں کے نظام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز ”عقیدۂ ختمِ نبوت“ اور ”بچوں کی محفلِ نعت“ کے سلسلے میں 10 اگست 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور معاون نگران انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف زبانوں اور سب کونٹیننٹ میں مذکورہ کورسز کروانےپر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے، انہیں نیک اعمال کرنے کا ذہن دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں دینِ اسلام  کا پیغام عام ہورہا ہے۔

جولائی 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 7 ہزار 632 (1,07,632)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:94 ہزار 522 (94,522)۔

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:10 ہزار 592 (10,592)۔

٭ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 1 ہزار 353 (1,01,353)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 999 (10,999)۔

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 1 ہزار 987 (4,01,987)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27 ہزار 35 (27,035)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 67 ہزار 346 (7,67,346)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:99 ہزار 304 (99,304)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:1 ہزار 67 (1,067)۔

٭مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12 ہزار 7 (12,007)۔