
نیکی کی دعوت عام کرنے اور اصلاحِ امت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2024ء کو راولپنڈی
کے علاقے رینج روڈ ، صدر میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز کے دورۃ الحدیث (Last year)میں طالبات کے لئے ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 اگست 2024ء کو شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کی آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں ملک، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داران، کراچی
سٹی سے ڈسٹرکٹ سطح کی ، اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داران اور پاکستان مجلسِ مشاورت
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل پیش
بتایا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے
سفر ِشیڈول اور کارکردگی
شیڈول سمیت تقرری کو مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2024ء کو صوبہ گلگت
بلتستان کی گلگت اور بلتستان ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت جملہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا
حل بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے اور 8 دینی کاموں کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے
اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
اسلام آباد سٹی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ

لوگوں کو نیک اعمال کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2024ء کو اسلام آباد سٹی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، کشمیر ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا
حل بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”8 دینی کاموں 2024ء“ کے
اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف مکمل کرنے
کے لئے مدنی پھول پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
صوبہ سندھ کی بنبھور ڈویژن میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

صوبہ سندھ کی بنبھور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 3 اگست 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”8 دینی کام 2024ء“ کے اہداف کا فالو اپ لیا مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔
علاوہ
ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی گفتگو کے دوران اسلامی بہنوں کو جلد از
جلد اپنے اہداف مکمل کرنے کے لئے مدنی
پھولوں سے نوازاجس پر انہوں نے اہداف مکمل
کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اگست 2024ء صوبہ سندھ کی
حیدرآباد ڈویژن کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ،
تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سالانہ اہداف 2024ء پر کلام کیا اور کس طرح اہداف مکمل کرنے ہیں اس پر تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے اور
اپنے اہداف کو احسن انداز میں مکمل کرنے کے لئےاسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
.jpg)
2 اگست 2024ء کو عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی سکھر ڈویژن کاآن لائن
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی کام 2024ء “کے اہداف کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن
کی رہنمائی کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اہداف
مکمل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا جس پر انہوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

2 اگست 2024ء کو عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی نوابشاہ ڈویژن کاآن
لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی
بہنوں کی شرکت ہوئی۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی
کام 2024ء “کے اہداف کا فالو اپ لیااور
اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اہداف
مکمل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 اگست 2024ء میر پور خاص ڈویژن، صوبہ سندھ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی
کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی ڈویژن سے بذریعہ انٹرنیٹ
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 8 دینی کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا
جبکہ ذمہ داران کی جانب سے تقابل کارکردگی
بھی پیش کیا گیا ۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور ذمہ داران کو اُن کا حل بتایا۔
اسلامی بہنوں نےاپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں
۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی اور
اہداف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 01 اگست 2024ء کو صوبہ سندھ کے ڈویژن لاڑکانہ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ،
تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنون نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ اہداف کا
جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکا ذہن دیا اور احسن طریقے سےاُن کی حوصلہ افزائی کی نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے
اپنے اہداف کو مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں ۔
علاقہ شیخ لاہوری جھنگ ڈسٹرکٹ میں اسلامی بہنوں
کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد

30 جولائی 2024ء کو جھنگ
ڈسٹرکٹ ، فیصل آباد کے علاقے شیخ لاہوری میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ
اسلامی کے تحت ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے
والی ٹیچر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ٹیچر اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کا تعارف کروایا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ٹیچر اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات
تحفے میں پیش کی گئیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گورنمنٹ کالج فار وومن سعود آباد کراچی میں Female Principal سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 6 اگست
2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملیر ڈسٹرکٹ، کراچی
کے علاقے سعود آباد میں قائم گورنمنٹ کالج فار وومن (Government College for Women) میں Female
Principal سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
امور پر گفتگو کرتے ہوئے Female
Principal کو کالج میں شجرکاری کروانےاور ماہانہ اسٹوڈنٹس
کاؤنسلنگ رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔