دعوتِ اسلامی کے تحت  18 ستمبر 2024ء کو میر پور کشمیر ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کشمیر ، میر پور کشمیر ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”دعوتِ اسلامی اور تحفّظِ عقائد “ کے موضوع پر بیان کیا اور 7ستمبر2024 کو ہونے والے اجتماع میں کئے جانے والے انتظامات و مسائل کے حوالے سے کلام کیا جبکہ آئندہ اس طرح کے اہم مواقع پر اجتماعات کو مضبوط بنانے کے لئے نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال 2024ء میں بھی ہونے والے ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں کے بارے میں مشاورت کی اور اس کے متعلق فالو ا پ لیا ۔


لوگوں کو قراٰن و حدیث کے فرامین پر عمل کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 ستمبر 2024ء کو کراچی سٹی کے علاقے شرف آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

معمول کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

محفلِ نعت کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور شرکا پر انفرادی کوشش کی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔


25 ستمبر 2024ء کو کراچی سٹی کے علاقے گلشنِ اقبال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرتے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 


25 ستمبر 2024ء کو کراچی سٹی کے علاقے گلشنِ اقبال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرتے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 


11 ستمبر   2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور سٹی کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور سٹی کی نگران و شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” احساسِ ذمہ داری و ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے سابقہ مہینوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور سالانہ اہداف پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے تقرر ی کے حوالے سے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔اختتام پر وہاں موجود اسلامی بہنوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت 10 ستمبر 2024ء کو صوبۂ پنجاب پا کستان کے شہر شیخوپورہ میں شیخوپورہ ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ ڈویژن کی نگران و شعبہ ذمہ داران ، شیخوپورہ ، ننکانہ ،قصور کی ڈسٹرکٹ،تحصیل اورسب تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” دعوتِ اسلامی اور تحفظِ عقائد“ کے موضوع پر بیان اور اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے، گناہوں سے بچنے، دینی ماحول کی برکتیں حاصل کرن، رب کی رضا پر راضی رہنے اور اپنا محاسبہ کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی بہنوں سے تقرر کے حوالے سے اہداف لئے گئے اور نگرانِ پاکستان مشاورت مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں شرکت کرکے اپنی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ڈویژن شیخوپورہ کی شعبہ ذمہ داران نے دینی کاموں میں درپیش مسائل بتائے جس کے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے احسن انداز میں اُن کا حل بتایا جبکہ اختتام پر اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  9 ستمبر 2024ء پاکستان کے شہر سرگودھا میں سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران و شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، تحصیل اور یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس کے بعد سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔

علاوہ ازیں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دینی کاموں میں مزید بہتری کے مدنی پھول٭اجتماع لوکیشن اپڈیٹ کرنا٭معلمات و مبلغات بڑھانا٭محفلِ نعت میں درپیش مسائل کا حل٭ٹیلی تھون 2024ء پر تبادلۂ خیال۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور وقت کا بہترین استعمال کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ اختتام پر ملاقات و تحائف تقسیم کرنے کاسلسلہ ہوا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں  کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مشورہ لینے والی کا انداز کیسا ہونا چاہیے؟ “ اور ” دعوتِ اسلامی و تحفظِ عقائد “کے موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون کے متعلق اہم امور پر ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کا فالو اپ لیا اور ٹیلی تھون مہم کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کا کام جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اگست 2024ء کی کارکردگی کے مطابق اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 28 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 413 اور غسل میت کی تعداد 32 تھی ۔

اسی طرح پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ماہِ اگست 2024ء میں 1 ہزار 554 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 12 ہزار 351 اور غسل میت کی تعداد 1 ہزار 105 تھی۔


دعوتِ اسلامی عالمِ دنیا میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور علمِ دین سے  لوگوں کو روشناس کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت ملک و بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

معلومات کے مطابق اگست 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 7 ہزار 950 (1,07,950)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 27 ہزار 353 (1,27,353)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےلئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:11 ہزار 538 (11,538)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 2 ہزار 39 (1,02,039)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 8 (11,008)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 86 ہزار 611 (3,86,611)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34 ہزار 508 (34,508)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 69 ہزار 60 (7,69,060)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:96 ہزار 340 (96,340)۔

٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:670

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 556(9,556)۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اور 8 ستمبر 2024ء کو لاہور مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ داری اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔

سیشن کے پہلے دن ذمہ داران کو کارکردگی فارم سمجھائے گئےجبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

سیشن کے دوسرے دن وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھائے گئےنیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، دینی کاموں کے اہداف طے کئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کے کفن دفن کے معاملات کے لئے شعبہ کفن دفن کا قیام کیا ہے جس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں کفن دفن کے معاملات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2024ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کےکم و بیش 1 ہزار 554 مقامات پر غسلِ میت کورسز ہوئے جن میں 12 ہزار 351 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ان کورسز میں شرکا کو اسلامی بہن کی میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیااورشعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے / پہنانے پر شرکا کی رہنمائی جبکہ مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے لئے مدنی پھول دیئے گئے جس کا تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

اسی طرح اگست 2024ء ہی میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان 1 ہزار 729 مقامات پر شارٹ کورسز بنام ”غسلِ میت کورس و تجہیز و تکفین کورس“ ہوئے جن میں 42 ہزار 231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن للبنات کا تعارف کروایا اور کفن دفن کے مسائل سمجھائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔