ٹاؤن سوسائٹی اسلام آباد میں 14 دسمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک
لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی نگران، صوبائی سطح و راولپنڈی
ڈیژن نگران، میٹروپولیٹن نگران، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات، شعبہ شارٹ کورسز
للبنات، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات اور شعبہ مکتبۃ المدینہ
للبنات کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی
عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیا جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و افادیت پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ پاکستان سطح کی
نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے سوسائٹیز کے مدنی پھول بیان کئے اور
دینی کام بڑھانے کے طریقے بتائے۔
علاوہ ازیں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز اسلام
آباد کے تحت ٹیلی تھون 2024ء اور دینی کاموں کی کارکردگی پریزنٹیشن کے ذریعے پیش
کی گئی نیز آئندہ کے اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں پروفیشنل ٹرینر
اسلامی بہنوں نے ”سیلف گرومنگ“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ٹریننگ دی جبکہ اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم
کئے گئے۔