لوگوں کے دلوں میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم داخل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور بالعموم قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”اختیاراتِ مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اختیارات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے انفرادی طور پر ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں درسِ قراٰن عام کرنے اور حدیثِ رسول کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں میں بھی تبلیغِ علمِ دین کا کام بھرپور انداز سے کیا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق ماہِ ستمبر 2024ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان جو 8 دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 85 ہزار 219 (10,85,219)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 30 ہزار 714 (1,30,714)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:11 ہزار 538 (11,538)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 2 ہزار 39 (1,02,039)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:12 ہزار 11 (12,011)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 713 (1,03,713)۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34 ہزار 926 (34,926)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 74 ہزار 206 (7,74,206)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:98 ہزار 445 (98,445)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد1 ہزار 343 (1,343)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29 ہزار 30 (29,030)۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر  2024ء کو صوبہ بلوچستان کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، ڈویژن اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق رہنمائی کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونر سے رابطے کا فالو اپ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پرتمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اشاعتِ علمِ دین کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےنگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو  صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب، ڈویژن اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 9اکتوبر 2024ء کو  لاہور سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اکتوبر  2024ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنیں، ملک، صوبہ و ڈویژن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ان ، کراچی اور لاہور سٹی کی ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ داران جبکہ اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے شعبے کی کارکردگی پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے آخر میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران نے شعبے کی انفرادی و اجتماعی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


7 اکتوبر 2024ء کو   عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا شہر میں قائم فیضا ن صحابیات کے اسٹاف کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اور نگرانِ سرگودھا ڈویژن نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل بیان کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2024ء کو  فیصل آباد پنجاب میں قائم فیضا نِ صحابیات کے دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اور نگرانِ صوبۂ پنجاب اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان صحابیات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل بیان کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2024ء کو   گوجرانوالہ شہر بمقام فیضانِ صحابیات میں گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، نگرانِ گوجرانوالہ ڈویژن و میٹروپولیٹن، شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹنگ کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ءکے متعلق اہم مدنی پھول بیان کئے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پر دینی کاموں میں درپیش مسائل پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی گئی اور انہیں 8 دینی کاموں کے سالانہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

میٹنگ کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔

2 اکتوبر 2024ء کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قراٰن ٹیچر کورس کے سلسلے میں 19 ستمبر 2024ء کو ان ڈیپارٹمنٹس کی عالمی سطح ذمہ دار، معاونہ اور ملک و بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے کام کو بروقت کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں سےرابطے کے طریقۂ کار پر بھی کلام کیا گیا۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔