شعبہ فیضان مرشد للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2024ء کو  ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور صوبائی سطح کی شعبہ فیضان مرشد للبنات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ فیضان مرشد للبنات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کے مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے جوابات دیئے اور مختلف امور پر اُن کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔