دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر 2024ء کو  مسلمان بہن کی دل جوئی کی نیت سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صوبہ پنجاب کی مدنی کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تیمارداری کے لئے اُن سے عیادت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مریضہ اسلامی بہن کو تسلی دیتے ہوئے بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی اور چند احتیاطیں بتائیں نیز اسلامی بہن نے صحتیابی کے بعد دینی کام کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔