18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 دسمبر 2024ء کو شعبہ فیضان مرشد للبنات
کی ذمہ داران کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران، ملک سطح کی شعبہ علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت، شعبہ محفل نعت
للبنات اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ فیضان مرشد للبنات کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
مدنی پھول دیئے۔