20 دسمبر 2024ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب کی تحصیل سمندری میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بیان کیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی جبکہ اسلامی بہنوں نے آئندہ دینی کاموں کو تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔