11 دسمبر 2024ء  کو لاہور سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں گلبرک ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔