11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر 2024ء کو صوبہ کشمیر کی نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ ٔکشمیر، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی
رہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے
متعلق دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کے لئے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ترغیب
بھی دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔