دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ حج و عمرہ للبنات  کی عالمی سطح کی ذمہ دار، نگرانِ سب کانٹیننٹ، شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنیں، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مدنی پھول برائے حاجی کیمپ اور ایئرپورٹ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مشاورت کی جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاجی کیمپ کے لئے ٹرینر تیار کرنے اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں اس کام کو مضبوط کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔