دعوت ِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے رکنِ زون نے 19 دسمبر2019ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کوٹ جائی ڈیرہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کا مدنی حلقہ لگایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نیو داخلے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، رکن ِزون مجلس اجارہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک  کے اجارہ ذمّہ داران اور ٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجبکہ نگرانِ مجلس اجارہ نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس اجارہ)


دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 11دسمبر2019ء کوکشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس نے مدنی کام، ٹیلی تھون اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف امور کے حوالے سے تربیت کی۔(رپوٹ: محمد مبین عطاری، ذمّہ دارمجلس کارکردگی)


گزشتہ دنوں  دعوت ِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت پاکستان کے شہرملتان میں رکن مجلسِ اجارہ نے اجارہ دفاتر ملتان ریجن کا ماہانہ مشورہ فرمایا جس میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر مدنی پھول عطا فرمائے ۔ جبکہ نگران مجلس اجارہ نے اراکین مجلسِ کا ماہانہ مشورہ فرمایا جس میں عملے کی کارکردگی ،ہفتہ وار رسالہ کارکردگی،مدنی کاموں کی کارکردگی ،طبی علاج اور اجیر خیر خواہی فنڈ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ نگرانِ مجلس نے پے رول میں آنے والے نئے کیمرہ آپشن کے بارے میں تربیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد مبین عطاری ،مجلس کارکردگی ذمّہ دار)

پچھلے دنوں انتقال  کرجانے والے مرحوم شہزاد عطاری کے سوئم کے سلسلے میں28نومبر 2019ء کو اجارہ دفتر کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہواجس میں اجارہ دفتر کے اسٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔(رپورٹ:محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلسِ اجارہ)

21نومبر 2019ء کو کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں مجلس اجارہ کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس اجارہ نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس اجارہ نے سہ ماہی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ اراکینِ مجلس نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ بھی جمع کروائیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 21 نومبر 2019ء کو باپڑا موری ضلع ٹھٹھہ سندھ کے مدرسۃ المدینہ فیضان عطار میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار شعبہ مدرسۃ المدینہ نے عملے کی حاضری کاجائزہ لیا اور پے رول میں انٹری سے متعلق تربیت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 21 نومبر 2019ء کو کراچی کے علاقے جامع کلاتھ کے مدرسۃ المدینہ عید گاہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار شعبہ مدرسۃ المدینہ نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پے رول میں انٹری سے متعلق تربیت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت مورخہ 7 نومبر2019ءبروز جمعرات کو رکن مجلسِ اجارہ نے شعبہ عطاری کے اجارہ ذمہ دران کا ماہانہ مدنی مشورہ فرمایاجس میں باہمت مبلغ کے موضوع پر بیان فرمایا نیز عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ عطاری کے اجیروں کی شعبہ کارکردگی ،حاضری،پے رول اندراج کا جائزہ پر مختلف نکات پیش کئے۔ (رپوٹر:ابو حذیفہ محمد مبین عطاری ،مجلس کارکردگی ذمہ دار)



دعوت ِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ  کے تحت 6 نومبر2019ءبروز بدھ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی نے اجارہ دفتر لاہور کا دورہ کیا جس میں مبلغِ دعوت ِ اسلامی نے انہیں اِجارہ مجلس کے نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ (رپوٹ، محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلسِ اجارہ) 


دعوت ِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ کے تحت 6 نومبر2019ء بروز بدھ بیرون ملک کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رُکنِ مجلس اجارہ نے بیرونِ ممالک کے اجارہ ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف نکات پیش کئے گئے۔ (رپوٹ، محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلسِ اجارہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت6نومبر2019ء کو اسلام آباد ریجن کے ا جارہ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ  ہوا جس میں رکن مجلسِ اجارہ نے عملےکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کےاہداف طے کئے نیز 12 مدنی کاموں کا فالو اپ کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔ (رپوٹ، محمد مبین عطاری، کارکردگی ذمہ دار مجلسِ اجارہ)