کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز میں ماہانہ مدنی مشورہ

شعبہ عطاری اور بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

8جنوری2020ء کوکشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹرنیٹ مجلس اجارہ کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عطاری کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ مجلس نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں مزید ترقی کے لئے اہداف دیئے۔

اسی طرح مجلس اجارہ کے تحت اسی مقام پر 8جنوری2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک (عرب شریف، ہند، بنگلہ دیش، موزمبیق، سری لنکا، ایسٹ افریقہ، ساؤتھ، آسٹریلیا، یونان، کینیڈا) کے اجارہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس اجارہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ مجلس نے عملے کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیسٹ مجلس، مشاہرہ جات کی بروقت تیاری اور اجیروں کی طرف سے آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپوٹ: محمد مبین عطاری، ذمّہ دارمجلس کارکردگی )