16 مئی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃا لمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام  کے لئے فری طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

اس دورانِ وہاں موجود حکما نےطلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کا چیک اپ کیا نیز دوائی بھی دی گئی۔بعدازاں حکما اور ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز سمیت ڈویژن ذمہ داران کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ڈویژن اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز میرپور خاص میں دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے تاجران اور  رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران میر پورخاص کی جانب سے عوام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے پوسٹ آفس چوک پر لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ میں شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کے اس وفد میں ایڈوکیٹ احمد سعیدقائم خانی عطاری ، افضل عطاری ، اسلم عطاری اور اویس عطاری نے انجمن تاجران کے ساتھ مل کر اسلامی بھائیوں کو پانی پلایا اور انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران انیس الرحمٰن شیخ، جنرل سیکریٹری امین میمن و دیگر موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ داران نے سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ، صوبائی رہنما سنی تحریک نور کاظمی اور ڈی ایس پی محمد پریل موریو سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات بیان کی گئی ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”فیضان فرض علوم “اور ”ماہنامہ فیضان مدینہ “تحفے میں پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


16 مئی  2022 ء بروز پیر لاہور ڈویژن ضلع شیخو پورہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری،پنجاب پولیس مجلس کے ذمہ دار محمد رفیق عطاری اور لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس،ڈی پی او آفس،نادرا افس، افتخار پولیس لائن،واپڈا ڈی سی ایم آفس اور ڈیرہ (ایم پی اے و سابق وزیر میاں خالد محمود) میں دورہ کیا جہاں ڈی پی او فیصل مختار ، سیکورٹی انچارج منظور احمد ، ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ رانا شکیل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرمد تیمور ، ایڈیشنل کمشنر جنرل محمد موسیٰ بخاری، انجینئر انچارج ریسکیورانا اعجاز اور انچارج اسلحہ برانچ محمد طاہر بیگ وغیرہ سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے افسران اور ملازمین نےشرکت کی ، مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا گیا اور اصلاح اعمال کے موضوع پر گفتگوہوئی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )


پچھلے دنوں سرگودھا ڈویژن کے شہر بھیرہ شریف میں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ویٹرنری ڈاکٹر اور ہسپتال کے دیگرعملے نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدآصف رضاعطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کی 6 شرائط یاد کروائیں اور رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سےبریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے ذمہ داران سے ہر ماہ کم از کم ایک ٹرینگ سیشن کروانے کی خواہش کی جس پر ذمہ داران نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افرادحیدر آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار سندھ محمد عابد حسین عطاری بھی موجود تھے، بعدازاں انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کےتحت سندھ بھر کے تمام کیمپسز میں سالانہ امتحانات 18مئی 2022ءسے شروع ہورہے ہیں۔اس حوالے سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے Examination Departmentنے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاکہ امتحانات کے موقع پر طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سکھن ڈسٹرکٹ واصف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس دورے میں اُنہیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا۔

ڈی ایس پی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر مجھے دارالمدینہ کے نظام تعلیم سے آگاہی ہوئی جو میرے لئے انتہائی خوشی اور حیرت کا باعث ہے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ بہت بڑاکام کر رہا ہے،اللہ عزوجل دارالمدینہ کی ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور انہیں مستقبل کے منصوبوں میں بھی کامیاب کرے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 14 مئی 2022ء بروز ہفتہ مین بازار للیانی قصور میں تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کافی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد لیاقت علی عطاری مدنی (صوبہ پنجاب ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے ’’ذکر اللہ کی اہمیت و درودِ پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


14 مئی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر قصور کی للیانی مارکیٹ میں ختمِ گیارہویں کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مارکیٹ کےکثیر تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری نے’’کامیاب تاجر کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 14 مئی 2022ء بروز ہفتہ مین بازار للیانی قصور کی جامع مسجد مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کافی تعداد میں تاجران شرکت کی۔

اس حلقے میں شعبہ کفن دفن کے صوبۂ پنجاب پاکستان کے ذمہ دار مولانا محمد لیاقت علی عطاری مدنی نے ’’دورود ِپاک کے فضائل اور زکوۃ دینے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو اس شعبے کے ذریعے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13، 14 اور 15 مئی2022ء (جمعہ، ہفتہ، اتوار) 3 دن کا مدنی قافلہ فلوریڈا (یو ایس اے) کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب سفر پر روانہ ہوا۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ یو ایس اے مشاورت محمد افتخار عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’اخلاص و صبر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)