گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا ڈی سی آفس  ننکانہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے زاہد پرویز وڑائچ اور ایم پی اے مسلم لیگ ن مہر کاشف پڈھیار کےہمراہ ایک میٹنگ کی۔

اس موقع پر شہر کے معزز شخصیات(جن میں چیف آفیسر ساجد مشرف، سید احسان ADCG جنرل، مہر کاشف پڈھیار MPA ن، احسن فرید CEO ایجوکیشن، ڈاکٹر ارشد خان CO ہیلتھ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شامل تھے) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس کی سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا کوریج بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے شاہ کوٹ میں ایک دربار شریف پر حاضری دی جہاں انہوں نے گدی نشین علی رضا سے ملاقات کی اور دربار میں موجود عاشقانِ رسول کو نماز سکھانےکے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس پر انہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ میں قائم انڈس ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل ڈاکٹرز، بزنس کمیونٹی اور ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے standards of life کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ کے اسٹینڈرز ہمیں بتا دیئے ہیں جسے ہمیں اپنی زندگی میں لاگو کرنا چاہیئے۔

مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق لائف اسٹینڈرڈ بتا کر ان کی زندگی کو improve کر رہی ہے۔آخر میں نگرانِ علی پور ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:نگرانِ علی پور ڈاکٹر جمشید اختر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 مئی 2022 ء  کو بحرین میں فندق خلیج Gulf Hotel میں منعقد ہونے والی ایفوفی AAOIFI ادارے کی عالمی کانفرنس میں دنیا کے متعدد ممالک سے آئے ہوئے ماہرین اسلامی بینکاری کے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

بحرین، شام، فلسطین، سوڈان،عرب شریف،افغانستان،عرب امارات اوردیگر ممالک کے ماہرین سے مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے تبادلہ خیال فرمایا اور مختلف ایشوز پر بات چیت کی نیز آئندہ رابطے میں رہنے اور مختلف دینی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے رہنے پر اتفاق کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن کی انڈر گراؤنڈ اور سپر مارکیٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی دوکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مئی 2022ء میں 3 دن، اگست 2022ء میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ٹاؤن اور مارکیٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے چوک درس دینے اور درس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع داتا گنج بخش ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 18 مئی 2022ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان کے معلمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصو ذمہ دار صغیر عطاری نے مساجد و مارکیٹ کے مدارس المدینہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور جلد از جلد قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ضلع ذمہ دار نے معلمین سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے علاقے پیرکوہ میں قائم OGDCL کےفیلڈ ہسپتال کا شیڈول رہا جہاں عوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میڈیکل افسر ڈاکٹر دانش بگٹی اسپیشلسٹ چائلڈ اور دیگر سینئر ڈاکٹرز سمیت ہسپتال کے عملے سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو حالیہ وبا کے پیش نظر پیرکوہ میں دعوت اسلامی کی جانب سے کئے جانے والے فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے اپنی خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مئی 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں عدنان ارشد (F.Abad Special secretary Home Departmentسلیم جلبانی (Senior Chief Environment P&D Department)، ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو(Additional Secretary Judicial, Home Department) اور محمد عمران (P&D Department Planning Officer)شامل تھے۔

ذمہ داران نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت کام کرنے والے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور وہاں موجود افسران کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں سلیم جلبانی کو دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز انسٹال کروائی اور صراط الجنان پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر میلسی میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی نیو برانچ کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز،PTi کے قومی اسمبلی ممبر اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے وسابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب، صدرپریس کلب، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اورجوائنٹ سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سمیت شہربھرسےمختلف سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

اس تقریب میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت خیبر پختونخواہ کے علاقے لساں نواب ضلع مانسہرہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں کثیر ٹیچر حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ٹیچرز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں فیضانِ نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ کابینہ نے میٹ اپ میں شریک ٹیچرز کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


شجرکاری کے فوائد

Thu, 19 May , 2022
2 years ago

شجرکاری جو اس وقت ایک اہم  ایشو ہے، مقامی اور عالمی طور پر کانفرنسز سمینارز ہورہے ہیں،تشہیری مہمیں چلائی جارہی ہیں لوگوں کو درخت لگانے کی ترغیبیں دلائی جارہی ہیں، ہمارا پیارا دین اسلام جو کہ انسان کے وجود وبقاء کا ضامن دینِ فطرت ہے، اس میں ظاہری وباطنی اور انفرادی و اجتماعی نظافت وپاکیزگی پر بہت زور دیا گیا ہے، اس نے تقریباًساڑھےچودہ سو سال پہلے شجرکاری کی اہمیت بتائی چنانچہ:

اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے کوئی درخت لگا یا اور اس کی حفا ظت اور دیکھ بھال پر صبر کیا یہا ں تک کہ وہ پھل دینے لگا تو اس میں سے کھایا جانے والا ہرپھل اللہ پاک کے نزدیک اس کے لئے صدقہ ہے ۔ (مسند احمد،5/574، رقم: 18586)

دنیا کے عظیم ترین سماجی رہنما محمد مصطفی ٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: جومسلمان درخت لگا ئے یا فصل بوئے پھر اس میں سے جوپرند ہ یا انسا ن کھا ئے تو وہ اسکی طر ف سے صدقہ شما ر ہوگا ۔ (مسلم ،ص 840، حدیث: 1553)

دوسری روایت میں ہے کہ مسلمان جو کچھ اُگائے پھر اس میں سے کوئی انسان یا جانور یا پرند ہ کھائے تو وہ اس کے لئے قیامت تک صدقہ ہوگا۔ (مسلم،ص839، رقم:1552)

حضرتِ سیدنا اَنَس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث پاک میں وہ سات چیزیں جن کا ثواب انسان کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ان میں سے ایک درخت لگانا بھی ہے۔ (مجمع الزوائد، ، 1/ 408، رقم: 769)

مشہور صحابی رسول حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں دمشق میں ایک جگہ کھیتی بورہا تھا، ایک شخص میرے قریب سے گزرا تو اس نے مجھ سے کہا کہ آپ صحا بئ رسول جیسا منصب حاصل ہونے کے باوجود یہ کام کررہے ہیں! تو میں نے اس سے کہا میرے بارے میں رائے قائم کرنے میں جلد بازی مت کرو کیونکہ میں نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے:’’ جس نے فصل بوئی تو اس فصل میں سے آدمی یا مخلوق میں سے جو بھی کھائے گا وہ اس کے لئے صدقہ شمار ہو گا‘‘۔ (مسند احمد،10/ 421، حدیث: 27576)

معاشرتی فوائد

گلوبل وارمنگ میں کمی: عالمی ماحول کےدرجۂ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہےجس کی وجوہات میں درختوں کا کٹاؤ، گاڑیوں کا بے تحاشا دھواں، زہریلی گیسز شامل ہیں، لہٰذا زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس عالمی چیلنج سے کسی حد تک نبردآزما ( یعنی اس کا مقابلہ) ہواجاسکتا ہے۔

فضائی آلودگی میں کمی: فضائی آلودگی بھی اس وقت دنیا کے اہم چیلنجز میں ہیں، ہمارے ملک کے کچھ شہر عالمی آلودہ ترین شہروں میں ٹاپ پر ہوتے ہیں، درخت اور پودے فضا میں موجود آلودگیوں، گیسز کو اپنے اندر جذب کرکے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

جانوروں کی بقا کا ذریعہ:جنگلی جانوروں کی غذا کا اہم جز درختوں کے پتے ہیں ، یوں درختوں کو ان کی زندگی کا ضامن بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

سیلاب سے بچاؤ: درخت کی جڑیں نہ صرف خود اضافی پانی کو جذب کرتی ہیں بلکہ مٹی کو بھی پانی جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں جس کے باعث پانی جمع ہو کر سیلاب کی شکل اختیار نہیں کرتا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ: جہاں درخت موجود ہوں وہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ درخت کی جڑیں زمین کی مٹی کو روک کر رکھتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ یا لینڈ سلائیڈنگ سے حفاظت رہتی ہے۔

قحط سالی کا خاتمہ: یہ اپنی جڑوں میں جذب شدہ پانی کو ہوا میں خارج کرکے بادلوں کی تشکیل اور بارشوں کا ذریعہ بنتے ہیں۔

ایندھن کی فراہمی: درختوں کی لکڑیاں آج بھی کئی گھروں کے چولہا جلنے کا سبب بنتی ہیں اس کے علاوہ کئی اور چیزوں کے لئے ایندھن کا کردار ادا کرتی ہیں۔

معاشی فوائد

بجلی کی بچت: درختوں کی کثرت سے ماحول ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگا نتیجۃً وہ آلات جو گرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں ان کی ضرورت سے چھٹکارا ملے گا یا اس میں کمی واقع ہوگی ، یوں قومی وسائل میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ اہم قومی مسئلہ انرجی کرائسز سے بھی نمٹنے میں معاونت ہوگی۔

صنعتوں کی حوصلہ افزائی:درخت کئی طرح کی صنعتوں کے لئے رامٹریل(Raw Material) یعنی خام مال فراہم کرتے ہیں، فرنیچر، کرسیوں، کاغذ اور کنسٹریکشن کی صنعتیں اس میں نمایاں ہیں۔

غذائی ضروریات کے حصول کا ذریعہ:ہماری غذائی ضروریات کی تکمیل میں بھی درختوں کا اہم کردار ہے ، ہم جو پھل وغیرہ کھاتے ہیں وہ اکثر ان درختوں کی ہی مرہون منت ہے۔

زمین کی زرخیزی میں اضافے کا سبب: درخت مٹی اور زمین کو پانی فراہم کرتے رہتے ہیں جس سے اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اوروہ بنجر نہیں ہو تی ۔

طبعی اورطبی فوائد

آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ: یہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور آکسیجن کی انسانی زندگی میں ضرورت سے ہر شخص آگاہ ہے۔

خوشگوار ماحول کا سبب: یہ کاربن ڈائی اکسائیڈ کو جذب کرکے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا اہم کردار اداکرتے ہیں ہیں۔

ادویات کے حصول کا ذریعہ: مختلف اقسام کی ادویات کے بنانے میں درختوں کی جڑیں اورپتے وغیرہ استعمال ہوتے ہیں، تحقیق کے مطابق پودوں اور جڑی بوٹیوں پر مشتمل ادویات کے کاروبار کا حجم دنیا بھر میں تقریباً 83 ارب ڈالر ہے۔

ذہنی تناؤ اور ڈپریشن میں کمی اور انسانی صحت کا ضامن : درختوں کی موجودگی کو خوشگوارصحت مند زندگی کی ضامن بھی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ انہیں دیکھنے اور اس کے درمیان رہنے سے لوگوں کو ذہنی و جسمانی طور پرخوشگوار تازگی کا احساس ہوتا ہے جونہ صرف ذہنی طور پر بلکہ کئی جسمانی امراض سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں صحت مند بناتی ہے جبکہ درختوں کے درمیان رہنے سے ان کی تخلیقی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

صوتی آلودگی میں کمی: ماہرین کے مطابق اربن پلاننگ میں اس اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے ارد گرد اور زیادہ شور شرابے والے مقامات جیسے فیکٹریوں اور کارخانوں کے قریب زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے ماحول کوپرسکون بنایاجاسکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی اور شجرکاری مہم

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) نے"پودا لگانا ہے درخت بناناہے" کے مقصد سے 30 جولائی 2021 میں اس مہم کا آغاز کیا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اوردعوتِ اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے بھرپور حصہ لیا اورFGRF کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021ء سے اب تک ملک وبیرونِ میں ہزاروں مقامات پر 2ملین (یعنی 20لاکھ)سے زائد پودےلگائے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ مزید پودے لگانے اور لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کا کام بھی بحسن خوبی انجام دیا جارہا ہے۔ آپ سے بھی درخواست ہے کہ اس کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیکر اس صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں۔ اگر آپ شجرکاری کے سلسلے میں تعاون کرنا چاہتےہیں تو اپنے علاقے میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران یا FGRF کے اسلامی بھائیوں سے رابطہ فرمائیں۔

ا ز:مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی

رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی)

15 شوال المکرم 1443ھ

17 مئی، 2022 ء


آج 19 مئی 2022ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء  دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔

دوسری جانب19 مئی 2022ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء رات 9:30 بجے’’ سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی‘‘ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔

بیانات کا موضوع ’’ فیضانِ امیر حمزہ رضی اللہ عنہ ‘‘ ہوگا۔

عالمی مدنی مرکز کے قریبی عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں سے اس میں شرکت کی مدنی التجاء ہے جبکہ دیگر مقامات و شہروں کے اسلامی بھائی اپنے قریبی ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائیں۔


پچھلے  دنوں مصر سے آئے ہوئے مشہور عالم ِ دین، علما کونسل کے ممبر اور جامعۃ الازہر کے کلیہ الدعوة وأصول كے انچارج، شیخ جمال فاروق الدقاق حفظہ اللہ کو مولانا فرقان شامی نے عربی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا دورہ کروایا۔

شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شیخ جمال فاروق الدقاق کااستقبال کیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دنیا بھر میں عربی زبان میں ہونے والی سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت اسلامی کی کاوشوں کے متعلق بیان کیا نیز شعبے کی طرف سے تحریر کردہ کتب اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر کردہ کتب جو عربی میں کنورٹ ہوچکی ہیں ان کو پیش کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا جس پر شیخ صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں دی۔

اس موقع پر اظہار تشکر کے طور پر شعبے کے اسلامی بھائی نے عربی میں رپورٹ تیا ر کرکے شعبہ شب و روز کو بھیجی، اردو ترجمہ کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں:

بفضل من الله تعالى تشرفنا بزيارة عطرة من قبل أد جمال فاروق الدقاق حفظه الله في قسم إدارة الشؤون العربية التابعة لمركز الدعوة الإسلامية حيث تم استقباله بكل حفاوة وسرور، وتخللت هذه الزيارة المباركة تقديم نبذة تعريفية عن خدمات وإنجازات المركز بالإضافة إلى أهم أعمال هذه الإدارة التي تهتم بنشر التعاليم الإسلامية عبر وسائل التواصل الاجتماعي وكذلك عملها على ترجمة مؤلفات مؤسس المركز فضيلة الشيخ محمد إلياس العطار القادري حفظه الله تعالى وهذه بعض اللقطات۔

اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں ڈاکٹر جمال فاروق الدقاق کے دورے سے نوازا گیا، جہاں ان کا مہمان نوازی اور خوشی سے استقبال کیا گیا اور اس بابرکت دورے میں اس شعبہ کے اہم ترین کام کے علاوہ مرکز کی خدمات اور کامیابیوں کا جائزہ بھی شامل تھا جو سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ مرکز کے بانی شیخ محمد الیاس العطار القادری مد ظلہ العالی کی تحریروں کے ترجمے پر اس کے کام میں تعارف بیش کیا گیا۔