دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایاگیا جس میں اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ
کے ممبران سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغ ِ دعوتِ اسلامی پیر فیضان علی چشتی نے ’’علمِ دین کے
فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 مئی 2022ء
بروز جمعہ صوبۂ خیبر پختونخوا کے مشہورشہر مردان میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن
کمپلیکس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا جس دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیچرز، پرنسپل اور اسپیشل اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے اشاروں
کی زبان میں ’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع
پرنگرانِ شعبہ کے ہمراہ نگرانِ مردان
مولانا محمد عارف عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد احمد دین عطاری مدنی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
19 مئی 2022ء بروز جمعرات سٹی چار سدہ (KPK) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اعظم
خان اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے پرنسپل، ٹیچرز اور ڈیف اسٹوڈنٹ سے ملاقات کی۔
اس دوران سینٹر کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے اشاروں کی زبان
میں ’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد احمد دین عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے رہائشی علاقے شیخم ضلع قصور
میں دعوتِ اسلامی کے تحت 19 مئی 2022ء بروزجمعرات بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو
پڑھانے والے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں للیانی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ضلع
قصور ذمہ دارصغیر عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مارکیٹ و مساجد کے مدارس
المدینہ بالغان کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے معلمین کی تربیت کرتے
ہوئے مدرسۃا لمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنی فصل کا عشر دعوت
اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی طرح نگرانِ کابینہ خالد محمود عطاری نےشیخم
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کھولنے کے
حوالے سے دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سید زین العابدین(درجہ دورۃ الحدیث،جامعۃُ المدینہ
عالمی مدنی مرکز کراچی،پاکستان)
علم اور علماء کے فضائل و برکات بے شمار ہیں جیسا کہ ہم
علما سے سنتے رہتے ہیں اور بزرگانِ دین کے اقوال بھی پڑھنے کو ملتے ہیں کہ عالم
اور جاہل کے بیچ فرق کرنے والی چیز علم ہے۔بلکہ قران مجید میں خود رب کریم نے ارشاد فرمایا:قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ
الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠(۹)ترجمۂ کنز العرفان: تم
فرماؤ: کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں ؟ عقل والے ہی نصیحت مانتے ہیں۔(پ 23 ،الزمر
: 09)
احادیثِ
مبارکہ:
(1) حضرت ابو
درداء رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے،رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد
فرمایا:عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسے چودھویں رات کے چاند کی تمام
ستاروں پر فضیلت ہے۔( ابو داؤد، کتاب العلم، باب الحث علی طلب
العلم، 3 / 444، حدیث: 3641)(2)اللہ کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:بے
شک فرشتے طالب علم دین کے کام سے راضی ہو
کر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔(سنن ابن ماجہ،ص
2491،حدیث:223) (3) جو شخص ایک باب علم کا اوروں (دوسروں) کے سکھانے کے لئے
سیکھے، اس کو 70 صدیقوں کا اجر دیا جائے گا۔ (الترغیب والترھیب ،1/68،حدیث:119)
(4)حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: عالم اور عابد کو (روز
قیامت) اٹھایا جائے گا۔ عابد سے کہا جائے گا: تُو جنت میں داخل ہو جا اور عالم سے
کہا جائے گا: تُو ٹھہر جا یہاں تک کہ لوگوں کی اچھی تربیت کے بدلے اُن کی شفاعت کرلے۔ (شعب الایمان
، 2 / 268 ،حدیث: 1717 ) (5) حضرت سیدنا امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ نے روایت کیا کہ عالِم کو ایک نظر دیکھنا مجھے ایک
سال کے روزوں اور اُس کی راتوں میں قیام کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ (منہاج العابدین،ص11)
اللہ پاک کی ایک ایسی نعمت
ہے جس کو ہر بندہ حاصل کرنا چاہتا ہے مؤمن، کافر، نوجوان بوڑھا ،مرد ، عورت الغرض
کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کو اس کی تلاش نہ ہو وہ نعمت ہے کامیابی۔ جی ہاں ! ہر انسان کامیابی کی جستجو میں ہے۔ کامیابی کا
مفہوم سمجھنے میں انسان کا بڑا اختلاف ہے۔ کسی کے نزدیک مالدار ہونا کامیابی ہے،
کوئی تخت و تاج کا ملنا کامیابی گمان کرتا
ہے، کوئی عزت و شہرت کو اصل کامیابی سمجھتا ہے، لیکن یہ سب باتیں غلط ہیں حقیقی
کامیابی تو وہ ہے جس کو اللہ پاک فرمائے کہ یہ کامیابی ہے۔ یہاں قرآنی آیات کی
روشنی میں دس ایسے اعمال بیان کئے جاتے ہیں جن کو کرنے سے بنده دنیا و آخرت میں
کامیاب ہوجاتا ہے۔
(1) کائنات کا ذرہ ذرہ اللہ پاک کا ذکر کرتا ہے۔ انسان کو چاہیے
کہ وہ اللہ پاک کے ذکر سے ہرگز غافل نہ ہو۔ ہر وقت اس کے ذکر میں مشغول رہے۔ اپنے
رب کا کثرت سے ذکر کرنے والے فلاح و کامرانی پانے والے ہیں۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا
ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا
لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۴۵)۔ ترجمۂ کنزالعرفان : اے ایمان والو! جب کسی فوج سے تمہارا
مقابلہ ہو توثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ فلاح پاؤ۔(پ10، الانفال:
45) (2) اللہ پاک
کا خوف تمام نیکیوں اور دنیا و آخرت کی ہر بھلائی کی اصل ہے۔ خوف خدا نجات دلانے
والا ،جنّت میں لے جانے والا، فلاح و کامرانی دلانے والا عمل ہے۔ اللہ پاک فرماتا
ہے : فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۱۰۰) ترجَمۂ کنزُالایمان: تو اللہ سے ڈرتے رہو اے عقل والو کہ
تم فلاح پاؤ ۔ (پ 7،المآئدۃ: 100)
(3) جس مسلمان نے اپنے آپ کو گناہوں سے بچالیا وہ کامیاب ہوگیا
اور جو گناہوں پر کمر بستہ رہا ، وہ ناکام ہوگیا۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ(۹) وَ قَدْ خَابَ مَنْ
دَسّٰىهَاؕ(۱۰) ترجَمۂ کنزُالایمان: بے شک مراد کو پہنچا جس نے
اسےستھرا کیا اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چُھپایا۔(پ30،الشمس:10،9)(4) سود کا لین دین کرنا، سودی کاروبار کرنا مسلمان
کی دنیا و آخرت کو تباہ کردیتا ہے۔ دنیا و آخرت کی فلاح و کامرانی پانے کے لئے سودی
کاروبار اور کام سے بچنا
ضروری ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا
اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ (۱۳۰) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو !سود دونا دون نہ
کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ
تمہیں فلاح ملے۔ (پ4، آلِ عمران: 130)(5)
اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ مَنْ
یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ(۵۲) ترجمہ کنزالعرفان : اور جو اللہ اور اس کے رسول
کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اوراس (کی نافرمانی) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔(پ 18،نور:52)
(6) اللہ پاک فرماتا ہے: قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ
فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ
مُعْرِضُوْنَۙ(۳) ترجمۂ کنزالعرفان : بیشک
ایمان والے کامیاب ہوگئے۔ جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں ۔ اور وہ جو
فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں ۔(پ 18، المؤمنون:1 تا 3)(7) جو جہنم سے بچ گیا
اور جنّت میں داخل ہوگیا وہی کامیاب ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ
وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَؕ- ترجمۂ کنز الایمان: جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل کیا گیا
وہ مراد کو پہنچا ۔(پ4، آلِ عمران: 185)(8)
اللہ پاک فرماتا ہے: وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ
فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ(۹) ترجَمۂ
کنزُالایمان: اور جو اپنے نفس کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی کامیاب ہیں۔ (پ28،الحشر
:9)
(9) اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ
اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷) ، ترجمہ کنزالعرفان : اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت
کرواور اچھے کام کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاجاؤ۔ (پ 17 ،الحج : 77) نوٹ:یہ
آیتِ سجدہ ہےاورآیتِ سجدہ پڑھنےیاسننےسےسجدہ واجب ہوجاتاہے ۔(10) اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے: قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴)ترجمہ کنزالعرفان : بیشک جس نے خود کو پاک کر لیا
وہ کامیاب ہوگا۔ (پ 30 ، الاعلیٰ :(14
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے ضلع
میاں والی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ برائے
ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، آفیسر سوائل سائنس اینڈ
واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میانوالی اور ایک شخصیت فارمر سمیت دیگر کثیر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شعبے کے حوالے سے بستہ لگانے والے ذمہ دار کا تقرر ہوا جو ہر
جمعرات بستہ لگائیں گے۔اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں والی میں بھی بستے
کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران محمد
زاہد عطاری نے بستے پر آکر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں اوربستے میں استقامت کی دعا کی۔(رپورٹ:محمد آصف رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
الصحت طبیہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا دورہ، 8 دن
کےمدنی قافلے میں شرکت کی دعوت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے الصحت طبیہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے ممبر قومی طبی کونسل حکیم شاہد ناز اور استاد جمیل سےملاقات کی۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار حکیم محمد نعیم
عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور جون 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 8 دن کے مدنی قافلے (جو کہ گلگت بلتستان جائے گا)میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع مظفر گڑھ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ
داران کے لئے دوہرائی اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 مئی 2022ء
بروزمنگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر
گڑھ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران کے لئے دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویزات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری
احتیاطیں بیان کیں۔اس کے علاوہ معلم نے شعبے کی اپڈیٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کے عیسیٰ خیل ٹاؤن ضلع میانوالی
میں واقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفس اور سول
ہسپتال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں افسران اور ویٹرنری ڈاکٹرسمیت
دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ
اسلامی کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کی خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مزید 3 زرعی مالکان سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
آصف رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری برمنگھم
یوکے پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری دینی
کاموں کے سلسلے میں برمنگھم پہنچ گئے،
برمنگھم ایئرپورٹ پہنچنے پر کئی اسلامی
بھائیوں نے ان کا پُرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
شیڈول کے مطابق گزشتہ روز ساڑھے سات بجے فیضانِ مدینہ رچمنڈ روڈ (Richmond RD)
برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کے بعد مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے نعتِ رسول
مقبول پیش کی۔اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”والدین کے ادب و احترام“ سے متعلق سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں موجود عاشقانِ رسول
سے عام ملاقات بھی فرمائی۔
ا س موقع پر نگرانِ ویلز حاجی سید فضیل رضا
عطاری بھی موجود تھے جبکہ بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
نے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے کہ سنتیں عام کرنے کے جذبے کے تحت نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری یوکے
کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
بیانات کا شیڈول ملاحظہ فرمائیں:
1) لیسٹر میں 21 مئی 2022ء بروز ہفتہ رات:8:00
بمقام: Faizan-e-madina, Malabar Rd, Lei 2 Lc ۔
2) ویلز میں 22 مئی 2022ء بروز اتوار دوپہر:2:30pm
بمقام: jurys inn cardiff 1 park plase cardiff wales cf 10 3ud۔
3) گلاسگو میں 23 مئی 2022ء بروز پیر شام:7:30pm
بمقام: jamia islamia 275 tantallon road.۔
Glasgow. G14 3jm
4) مانچسٹر میں 24 مئی 2022 ء بروز منگل
شام:7:15pm
بمقام : Manchester center Mosque.۔
M14, S4u ,Manchester, 20upper road rd
5) ہیکمنڈ وائیک میں 25 مئی 2022ء بدھ شام: 7:30pm
بمقام: Kinz-ul-Iman Mosque ۔
almion stree, heckmondwide wF16 9LQ
6) لندن، London میں
26 مئی 2022 ء جمعرات ،شام 07:15 pm
بمقام:shah jahan masjid. 149 orietal Rd.
woking, surrey, Gu22 7BA
7)لندن میں 27 مئی 2022ء بروز جمعہ بیان 12:45 pm اور
جمعہ 1:30pm
بمقام: Faizan Farooq Azam masjid
بمقام: somerville Rd, chadwell Heath, RM6 5AT
مقامی عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجا ہے۔
عالمی آفس کی اسلامی بہنوں کا شعبہ جات کے مدنی پھول اپ ڈیٹ کرنے سے
متعلق مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے آفس کی اسلامی بہنوں کا شعبہ جات کے مدنی پھول اپ ڈیٹ کرنے سے متعلق مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں دورِ جدید کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے
کام میں جدت لانے، ہر ہر مدنی پھول پر
توجہ رکھتے ہوئے عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ مزید بہتر سے بہترین دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔