ڈیوسبوری انگلینڈ میں تاجروں کے درمیان دینی حلقہ، نگران
شوریٰ نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی تقریباً ہر شعبے کے افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں
ڈیوسبوری انگلینڈ Dewsbury
England میں تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ڈیوسبوری میں
دار المدینہ قائم کرنے اورتاجروں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے ساتھ کچھ نہ کچھ
وقت علم دین سیکھنے میں بھی خرچ کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔

پچھلے دنوں پتوکی میں
شعبہ کفن دفن کے تحت امت کی خیر خواہی کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا
گیا جس میں درزیوں اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے درزیوں کو تجہیز و تکفین کے
اہم وبنیادی مسائل سکھائے اور دعوت اسلامی
کی ڈیجیٹل سروسز (muslim funerals ) کا تعارف کروایا گیا ۔
اس کے علاوہ شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پتوکی ڈویژن کے ذمہ دار قاری محمد طاہر عطاری نے ماہِ جون پتوکی میں 7 دن کے جز قتی کفن دفن کورس شروع
کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ہیکمنڈ وائیک انگلینڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

دنیا
بھر میں دینی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ہیکمنڈ وائیک انگلینڈ Heckmondwike
England کی جامع مسجد کنز الایمان میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مولانا مفتی شمس الہدیٰ مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو زیادہ
سے زیادہ علم دین دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔آخر میں نگران شوریٰ سے عاشقان رسول
نے ملاقات بھی کی۔
اس موقع
پر رکن شوریٰ حاجی شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔
 - Copy.jpeg)
پچھلے دنوں واہگہ ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں واہگہ ٹاؤن کے معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
لاہور ڈویژن کے ذمہ دار حاجی نعیم عطاری نے
مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ، رکن کابینہ مدرسۃ المدینہ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

دین
اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بلیک برن انگلینڈ Blackburn
England میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں جانی و مالی طور پر تعاون کرنے اور کچھ وقت علم دین سیکھنے میں خرچ کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
مانچسٹر کی مرکزی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
مولانا عمران عطاری نے بیان فرمایا

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر Manchester کی مرکزی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرنے کے ساتھ علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور
میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے اس تربیتی سیشن میں’’Behavior‘‘کے موضوع سنتوں بھرا بیان کرتے ناظمین کی تربیت و رہنمائی کی اور شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پنجاب پاکستان کے علاقے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں واقع دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 29 مئی 2022ء بروز اتوار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک
مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026 کے اہداف سمیت او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

28 مئی 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوری، نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران
کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکن مرکزی مجلس شوریٰ
و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026 کے اہداف سمیت او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سخی حسن کراچی میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ، جانشینِ امیرِ اہلِ سنت کی آمد

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 مئی
2022ء بروز اتوار کراچی (سندھ) کے علاقے سخی حسن میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس
میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کراچی (سندھ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی
محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر گفتگو
کی نیز کراچی سینٹرل ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی اور وارڈ نگرانوں کے
اعلانات کئے۔
دورانِ مدنی مشورہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدظلہ العالی
کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے مستقل 12 ماہ سے 3 دن
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
منڈی فیض آباد میں مختلف مقامات پر لگنے والے
مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ

یہی ہے آرزو تعلیم قراٰن عام ہوجائے تلاوت کرنا
صبح شام ہمارا کام ہوجائے، اس مقصد خدمتِ قراٰن کے تحت دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان دنیا بھر میں مصروف عمل ہے جس کے
سبب مختلف مارکیٹوں اور دفاتر اداروں میں
قراٰنِ پاک پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان محمد احمد رضا عطاری نے ضلع ننکانہ کے شہر منڈی فیض آباد میں مختلف مقامات
پر بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا
اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تعلیمی و
اخلاقی معیار کا جائزہ لیا ۔
اس دوران ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں
پڑھنے والے عاشقان رسول کو قراٰن سے محبت
اور قراٰن سے محبت رکھنے والوں پر اللہ عزوجل کے انعامات کے بارے میں
بتایا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقان رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
احمدرضاعطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ننکانہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے
والے معلمین اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
29 مئی 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان
کے معلمین و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری نے شعبے
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے اور مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے 3 مساجد کے مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو
بھی شرکت کرونےکے حوالے سے ذہن سازی کی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے
معلمین و ذمہ داران کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور اُن کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ:حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)