یہی ہے آرزو تعلیم قراٰن عام ہوجائے تلاوت کرنا صبح شام ہمارا کام ہوجائے، اس مقصد خدمتِ قراٰن کے تحت دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان دنیا بھر میں مصروف عمل ہے جس کے سبب مختلف مارکیٹوں اور دفاتر اداروں میں قراٰنِ پاک پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان محمد احمد رضا عطاری نے ضلع ننکانہ کے شہر منڈی فیض آباد میں مختلف مقامات پر بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تعلیمی و اخلاقی معیار کا جائزہ لیا ۔

اس دوران ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول کو قراٰن سے محبت اور قراٰن سے محبت رکھنے والوں پر اللہ عزوجل کے انعامات کے بارے میں بتایا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقان رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد احمدرضاعطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)