اورنگی ٹاؤن کے علاقہ تا ذیلی نگران و مشاورت کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
23 مئی 2022ء بروز پیر صوبۂ سندھ کے شہر
کراچی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اورنگی
ٹاؤن کے علاقہ تا ذیلی نگران و مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ ویسٹ محمد بغداد
رضا عطاری نے ’’تقوی و پرہیزگاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد شہمیر خان عطاری ڈسٹرکٹ ویسٹ
کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں لاہور میں
دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے معذور افراد کے ذمہ داران قاری محمد خالد محمود
عطاری اور احمد اویس عطاری نے جسمانی معذور افراد کے
ادارے PSRD (Pakistan society for the rehabilitation of the diabled )کا وزٹ کیا ۔
جہاں ادارے کے پرنسپل
اور دیگر اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اوردعوت اسلامی کی دینی خدمات اور اس کے شعبہ جات بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تحفے میں دی۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری)
ضلع قصور میں واقع پولیس اسٹیشن پھول نگر کے
دفتر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 24 مئی 2022ء بروز منگل پاکستان کے ضلع قصور میں واقع پولیس اسٹیشن پھول
نگر کے دفتر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف افسران نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے وہاں موجود افسران کو دفتر میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اسی طرح مقامی ذمہ داران
کے درمیان مدنی مشورے کا بھی سلسلہ رہا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے نمایاں
کارکردگی والے ذمہ داران کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ:صغیر
عطاری لا ہور زون ذمہ داری مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ، گلاسکو کی جامع مسجد اسلامیہ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات
اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس
اجتماع پاک میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی جبکہ مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے بیان
فرمایا۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے موت کو یاد رکھتے ہوئے اس سے نصیحت لینے کا ذہن
دیااس کے علاوہ شرکا کو حرام کمائی سے بچنے اور حلال روزی کمانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ روز نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے مالا کنڈ کے پی
کے کا سفر کیا جہاں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کے
لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا۔
نگران شعبہ نے حاضرین سے نماز کے موضوع پر گفتگو کیا نیز
انکی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد دین مدنی عطاری
سرکاری ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری)
لانڈھی
ٹاؤن ، بابر مارکیٹ کی مسجد میں سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام
گزشتہ
روز ، لانڈھی ٹاؤن کراچی ،
بابر مارکیٹ کی ایک مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی ٹاؤن ذمہ دار مولانا آصف عطاری نے عاشقان رسول کو غسل میت کا عملی
طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی۔(رپورٹ:
عزیر عطاری ، شعبہ تجہیز وتکفین ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ویلز کے شہر کارڈف میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کارڈف اور ویلز کے دیگر شہروں سے عاشقان رسول نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اختتام پر نگران
شوریٰ نے دعا فرمائی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام
پڑھا۔ اس کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر لیسٹر میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرکے نیکی کی دعوت عام کو کرنے کا ذہن دیا نیز نگران شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
کچھ
دنوں پہلے دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک
دعوت اسلامی نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے کے شہر Cradley
Heath میں دار المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی قیام
کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو حاصل کیا تھا ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مقام کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دار المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل
کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی تعلیم سیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔
دنیا
کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ اپریل 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:
گھر
درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42
بالمشافہ/انٹر
نیٹ لگنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 41
ان
میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:126
اردو
زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد:11
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:124
انگلش
زبان میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:03
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:55
مدنی
مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 193
علاقائی
دوریں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29
نیک
اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 63
20مئی
2022 کو دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی
بہن نے ملک ایران کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں مکتبۃُ
المدینہ کا دینی کام بڑھانے، تقسیم رسائل کرنے اورماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کے بارےمیں کلام ہوا۔
27 مئی کو نماز کے جمعہ کے بعد دعوت اسلامی
کی مساجد و مراکزمیں ”نماز استسقاء“ کا اہتمام کیا جائیگا
ملک
پاکستان میں رواں سال گرمی کا موسم اپنے جوبَن پر ہے، گرمی کی شدت
کی وجہ سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی مشکلات در پیش آرہی ہیں۔ گرمی
کے اضافے کے سبب پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی ہے اور پیشنگوئی
یہ کی جارہی ہے کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو غذائی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
امت
محمدیہ کو اس وقت رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ
میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور بارش کے لئے گِڑگِڑا کر دعائیں مانگنے کی
ضرورت ہے۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کے اعلان کے بعد بارانِ رحمت کے لئے رب رحیم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کرنے کے لئے 27 مئی
2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی مساجد و مدنی مراکز فیضان مدینہ میں نماز
جمعہ کے بعد ”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا اہتمام
ہوگا۔
تمام عاشقان
رسول بھی اپنی اپنی مساجد میں دعائے استسقاء کا اہتمام فرمائیں اور رب کریم سے
بارانِ رحمت کی دعا کریں۔