21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پتوکی میں
شعبہ کفن دفن کے تحت امت کی خیر خواہی کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا
گیا جس میں درزیوں اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے درزیوں کو تجہیز و تکفین کے
اہم وبنیادی مسائل سکھائے اور دعوت اسلامی
کی ڈیجیٹل سروسز (muslim funerals ) کا تعارف کروایا گیا ۔
اس کے علاوہ شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پتوکی ڈویژن کے ذمہ دار قاری محمد طاہر عطاری نے ماہِ جون پتوکی میں 7 دن کے جز قتی کفن دفن کورس شروع
کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )