ننکانہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے
والے معلمین اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
29 مئی 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان
کے معلمین و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری نے شعبے
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے اور مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے 3 مساجد کے مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو
بھی شرکت کرونےکے حوالے سے ذہن سازی کی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے
معلمین و ذمہ داران کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور اُن کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ:حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)