شیخ توبلقینی بن محمد یحیی حفظہ اللہ سے ذمہ داران دعوت
اسلامی کی ملاقات
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران انڈونیشیا
مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے انڈونیشیا (Indonesia)
میں شیخ توبلقینی بن محمد یحیی شطری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔
نگران
انڈونیشیا نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق بریفنگ دی اور خصوصاًانڈونیشیا میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق معلومات فراہم کیں۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ عربی ڈیپارٹ کے نگران عبد اللہ عطاری نے عرب مبلغین دعوت
اسلامی کے ہمراہ مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے شافعی مفتی
الحبیب العلامہ عمر بن الجیلانی حفظہ اللہ سے ترکی شہر استنبول میں ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مفتی صاحب کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان
الہندی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کا تعارف پیش
کیا، اسی طرح بانی دعوت اسلامی علامہ محمد
الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
فیضان مدینہ کراچی میں دنیا بھر کے امام صاحبان کے لئے خصوصی مدنی مذاکرے کا انعقاد
18 مئی 2022ء بروز
بدھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دنیا بھر کے امام صاحبان کے لئے خصوصی مدنی مذاکرےکا انعقاد کیا گیاجس میں دور و نزدیک
سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
شیخِ طریقت امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں عاشقان رسول کومسجدوں
کی آباد کاری اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے نیز امامت کرنے کے حوالے سے قیمتی مدنی پھول عطا فرمائے۔
مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقان رسول کو اللہ و رسول کی رضا کو پیش نظر رکھنےاورصحابہ کرام
سے محبت رکھنے کا ذہن دیا ۔ آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مریدین کو
یہ وصیت فرمائی کہ میرے جنازے کو ایسا شخص کندھا نہ دے جو صحابی
رسول ، کاتب وحی امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے چِڑتا ہو۔ اس بات کااظہار آپ نے ان الفاظ میں فرمایا کہ مجھے مدینہ کے کتے کھا جائیں لیکن ایسے کندھے
نہیں چاہئیں جو گستاخ رسول ہو، گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت ہو،ایسا کندھا کسی کام کا
نہیں ہے۔آپ نے فرمایا: اگر اپنا باپ بھی ایسا ہو تو وہ کسی کام کا نہیں ،حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ جنتی صحابی ہیں ،ایسے
جنتی صحابی کہ خود سرکار ﷺ نے جنت کی
بشارت دی۔ اس پر کئی احادیث موجود ہیں۔
اس موقع پر امیر اہل سنت نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ حضرت علی کرم
اللہ وجہ الکریم کی شان امیرمعاویہ
رضی اللہ
عنہ سے بہت درجہ بلند ہے۔ کروڑوہا درجے بلند بھی کہوں تو کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ
نہیں کہ امیر معاویہ صحابی نہیں ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہے آپ کا اپنا ایک مقام ہے، کچھ لوگ آپ کو برا کہتے ہیں
اس حوالے سے آپ کی مظلومیت ہے۔
اس کے علاوہ آپ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: میں دعوت اسلامی کے بہت پہلے سے اس معاملے میں جذباتی ہوں اور مجھے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے بہت پُرانا پیار ہے۔ اللہ پاک ان کے صدقے میری آنے والی نسلوں کو بخشے
اور میری نسلوں میں کوئی بھی صحابہ اور اہل بیت کا گستاخ نہ ہو۔ ’’ اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ ‘‘ ۔ یعنی جو جس کے ساتھ محبت رکھے گا اس کا حشر اس کے ساتھ ہوگا۔ ( مسلم ، کتاب
البر۔ ۔ ۔ الخ ، باب المرء مع من احب ، ص ۱۰۸۸ ، حدیث : ۶۷۱۸) گستاخانِ صحابہ
کے ساتھ اٹھائے گئے تو ہو گا کیا؟ ملے گا کیا ؟۔آپ نے فرمایا : اپنے بھلے، عاشقان رسول بھلے، عاشقان صحابہ و اہل
بیت بھلے (یعنی اچھے)۔
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے شرکا کو جو امیر معاویہ کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ایسوں
کو نہ سننے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : جب قراٰن و حدیث میں ان کی فضیلتیں آگئیں اب کسی ہسٹری کا
حوالہ، تاریخ کا حوالہ دینا درست نہیں۔ قراٰن و حدیث کے مقابلے میں کسی ہسٹری اور تاریخ کا حوالہ نہیں چلتا۔ یہ بالکل اصول
کے ہی خلاف ہے۔کسی صحابی ،امام اور اولیاء
کرام کے خلاف ہمیں کسی سے سننا ہی نہیں ہے جو وسوسہ آئے۔ ان کو سنے وہ جس میں لچک ہو ، دیوار جو نرم ہو کیل
وہاں گَڑھ جاتی ہے۔اپنے کو نرم دیوار نہیں بننا۔ ہمیں سیسہ پِلائی ہوئی دیوار بننا ہے کہ بم بھی ٹکرائے
تو ہم پر نہ پھٹے،ٹکرا کر دشمن کے کلیجہ
پر جاکے پھٹے ،ہم پر نہ پھٹے۔
اس پر رکن شوریٰ حاجی امین سمیت دیگر عاشقان رسول نے ہر صحابی نبی۔۔۔۔۔۔
جنتی جنتی کے نعرے لگائے ۔
جواد صبغت اللہ مہر (سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ) کی
فیضان مدینہ کراچی آمد
پچھلے
دنوں جواد صبغت اللہ مہر (سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ) نے انٹرنیشنل سطح پر
دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ فیضان مدینہ
میں جواد صبغت اللہ مہر کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، فیضان
آن لائن اکیڈمی اور مدنی چینل سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق
معلومات حاصل کی۔
بعد
ازاں مرکزی مجلس شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور دار الافتاء اہلسنت میں استاذ الحدیث مفتی
محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ جواد صبغت
اللہ مہر نےملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے
والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
کروناوبا
کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً
اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 19 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے
تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔
آخر
میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔
کروناوبا
کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً
اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 17 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے
تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔
آخر
میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔
پچھلے
دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اسلام آباد کے دورے پر تھے۔دوران دورہ جانشین
امیر اہلسنت نے ایک شخصیت محمد فیصل عطاری
سےاس کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جانشین
امیر اہلسنت نے ان کے بڑے بھائی اعجاز کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں صبرو ہمت
سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔
اس
موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ہر بدھ بعد
نماز عصر ممکنہ صورتحال میں اسلامی
بھائیوں سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔
ہر بدھ
کی طرح اس بدھ کو بھی 18 مئی 2022ء بروز
بدھ بعد نماز عصر جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں عاشقان رسول نے
ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخوست کی ۔
نکاح
کرنا میرے کریم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسنت
ہے۔
اسی
سنت کی ادائیگی کے سلسلے میں 18 مئی 2022ء
کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نکاح کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے 12 اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس
تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر
اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حیسکو چیف نور
احمد سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) نیز حیدر آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں نور احمد
سومرو کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ’’فیضانِ نماز‘‘ کتاب تحفے میں دی جس
پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں وفاقی وزیر برائے انسداد
منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے پرسنل سیکرٹری در محمد بگٹی کی والدہ کے انتقال
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں نے اہلِ خانہ
سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر نگرانِ سبی ڈویژن حاجی غلام حیدر عطاری
سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 مئی 2022ء بروز جمعہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان کا دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ
کا دورہ ہوا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں مولانا بخش شیخ (Additional
Secretary Health Department)، عبدالرحمٰن مری (Deputy Secretary Health Department)، سلیم جلبانی (Senior Chief Environment P&D Department )، عمران بھٹی (Additional Secretary Excise Taxation Department)، فقیر محمد لاکھو (Additional Secretary College Education Deptt)، یوسف میمن(Deputy Secretary Regulation S&GAD)، زین لاغاری (Deputy Secretary Education Department)،اور مصدق میمن (Section Officer Reg SGA&C Department)شامل تھے۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیتے ہوئےعالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا.
اس کے علاوہ ذمہ داران نے سلیم جلبانی کے بیٹے سے عیادت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)