دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں کی جانب سے  ملتان ڈویژن کے ذمہ دارفداعلی عطاری کی ڈسٹرکٹ ذمہ دارسیداعجازشاہ عطاری ودیگرذمہ داران کےہمراہ معروف بزنس مین ونومنتخب ضلعی جنرل سیک بگرٹری پی ٹی آئی راناشہزاد انورایڈووکیٹ سےملاقات ہوئی۔

مدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کرنےاور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز مکتبۃ المدینہ کی مایہ نازتصنیف ’’آخری نبی ﷺکی پیاری سیرت‘‘تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ساہیوال ڈویژن میں نائب صدر سٹی کارپوریشن چوہدری فیضان گجرسے ملاقات کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی کفن دفن ذمہ دار مولانا لیاقت علی عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا احمدرضا عطاری مدنی نے آفس میں اس شعبہ کاتعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس پر فیضان گجر نے عنقریب اپنے دوست احباب سیاسی راہنماؤں کو جمع کرکے بھر پور طریقے سے کروانے کی نیت کی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15مئی  2022ء بروز اتوارعبدالرحمن عطاری (پولیٹیکل ٹاؤن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ) کے گھر لاہور میں عید ملن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدلیاقت عطاری، ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے شرکت کی۔

عید ملن اجتماع میں لاہور ڈویژن پولیٹکل ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے نئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔بعدازاں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جن میں ہر اسلامی بھائی اپنے طور پر رابطہ کے 100 باأثر افراد کی فہرست بناکر ان پر ورکنگ شروع کرے نیز 21 مئی 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکر ے کے لئے سیاسی شخصیات کو دعوت دینے اور ان کی شرکت کو یقینی بنا نے کی ترغیب دلائی۔ مزید بہترین کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں ٹاؤن نگران ندیم عطاری کی جانب سے عیدی تقسیم کی گئی ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپ کو اسلامی بھائیوں کے موبائل فون میں انسٹال کروایا گیا اور مزید لوگوں کو ایپ انسٹال کروانے کے لئے ترغیب دی گئی ۔ ساتھ ساتھ 27 ،28 اور29مئی 2022ء کے مدنی قافلے میں خود سفر کرنے اور سیاسی شخصیات کو سفر کروانے کی نیتیں کروائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں  نے سی سی پی او آفس کوئٹہ میں SSP سیکرٹری کوئٹہ محمد نعیم اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی۔

اس دورانِ ذمہ داران نے SSP سے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی کوئٹہ آمد کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر SSP نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قبائلی و سماجی شخصیت جاموٹ سپریم کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالوحید خان سولنگی سے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری ، نگران ڈویژن حاجی غلام حیدر عطاری نے سولنگی ہاؤس سبی میں ملاقات کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی ۔اس دوران بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک شاہد بلوچ و دیگر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔آخر میں ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد کیا گیا جس میں کافی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو اشاروں کی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر شرکائے کورس نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اصلاح امت و مسلمانوں کی خیر خواہی کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی کوٹ مومن  میاں وقار احمد، چیف آفیسر بلدیہ کوٹ مومن عادل شہزاد رانجھا اور ریڈر اسسٹنٹ کمشنر نصیر احمد کیانی سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا ۔ اس پر عادل شہزاد رانجھا نے تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ مزید انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا اور اس میں داخلے کا ذہن دیا ۔

٭جدول کے اختتام پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے تین رکنی مجلس کا مدنی مشورہ لیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


رُکنِ شورٰی اور نگرانِ شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمد اطہر عطاری اور شریعہ ایڈوائزر دارالافتاء کے مولانا کفیل عطاری مدنی نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی تربیت فرمائی ۔

اس موقع پر رکنِ شوری ٰحاجی محمد اطہر عطاری نے کہا کہ انسان سازی دنیا کا مشکل ترین کام ہے، انسان کو چاہیے کہ پہلے خود کو ذہنی تربیت کے لئے تیار کرے، ہر ذمہ دار کو ایسے دوست تلاش کرنے چاہیئے جو نیک، متقی، فرماں بردار اورعاشق رسول ہوں۔ہر نگران اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لئے ایسی رفاقت قائم کریں کہ ان کی رفاقت میں لوگ خدائے پاک کو یاد کریں، علم کی طرف مائل ہوں، نیکی کی ترغیب پائیں۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی اور آنے والی نسلوں کی اصلاح ہماری ذمہ داری ہے، ہم اسی صورت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکیں گے جب ہمارے ادارے کا ماحول تلخی، بدگمانی، بدمزاجی، بغض، کینہ یا کسی کو نیچا دکھانے پر نہیں بلکہ نیکی، پرہیزگاری، مسکراہٹ، دل جوئی، خیرخواہی اورغم گساری پر ہوگا نیز رکنِ شوری نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تنظیم اصولوں پر چلتی ہے، اصولوں پر قربانی دی جاتی ہے، اصولوں کو قربان نہیں کیا جاتا۔ہر یونٹ ہیڈ اپنے کیمپس کے ماحول کو مثالی بنائے۔ دارالمدینہ کے ہر کیمپس کے نگران کو شرعی، تنظیمی، اخلاقی، تعلیمی، تربیتی اور تدریسی اعتبار سے منفرد ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ مولانا کفیل عطاری مدنی نے اچھی صحبت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے جن کے اعمال، اقوال اور کردار ہماری تربیت سازی میں بہترین کردار اداکرسکیں۔اچھی صحبت انسان کو نیکیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ان لوگوں کی صحبت اختیار نہیں کرنی چاہیے، جن کی ہم نشینی میں دین پر عمل کرنے میں شرم محسوس ہو۔صحبت بہتربنانے کا ایک ذریعہ دعوت اسلامی کا دینی ماحول ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ میں ڈی ایس پی کوتوالی اسد اسحاق، ڈی ایس پی خیالی میاں معظم، پی ایس او ٹو ڈی پی او ہارون، ریڈر سی پی او ابو بکر گورائیہ اور آ رو سول لائن انسپکٹر اطہر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں سب انسپکٹر ابوبکر اور سب انسپکٹر ہارون نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے لئے چندہ بھی دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر حیدر آباد میں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی پی اے ٹو کمشنر غلام قادر، اسسٹنٹ ٹو الیکشن کمشنر مزمل اور کورس پونڈینٹ ٹو ڈی آئی جی میڈیا سیل آفس الطاف سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے کمشنرز سے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز کمشنرز کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی میں قبائلی رہنما آل پاکستان ہانبھی اتحاد کے چیف آرگنائزر حاجی گل زمان ہانبھی نے وزٹ کیا ، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری ، ڈویژن نگران سبی  حاجی غلام حیدر عطاری نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کی ۔

دوران ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات بیان کی، نیز راہ خدا میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور حاجی گل زمان ہانبھی کے والد حاجی اللہ بچایا ہانبھی کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


گزشتہ روز چولستان میں نگران بھاولپور حاجی محمد اعجاز عطاری ، صوبائی ذمہ دار FGRF اور دیگر ذمہ داران نے چولستان کے مختلف چکوک اور ٹوبہ جات کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے تحت چولستان میں ہونیوالے ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا ساتھ ہی اندرون چولستان پنجاب گورنمنٹ کے ریلیف آپریشن کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب ثاقب ظفر، ڈپٹی کمشنر بھاولپور عرفان کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہدعمران مارتھ و دیگر افسران سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت چولستان میں ہونیوالےریلیف کاموں کے حوالے سے بریف کیا،ان افسران نےدعوت اسلامی کی ٹیم کوچولستان میں اپنےدرمیان دیکھ کرخوشگوارحیرت کااظہار کیااور دعوت اسلامی کی ان کوششوں کو سراہا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )