5 اپریل 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ افریقن اور نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی جانب سے ساؤدرن افریقہ ریجن کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُس کا حل بتایا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


4 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی  کاموں کے سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق کلام کرتے ہوئےاجتماعات میں ہونے والے اعلانات کی تیاری کےبارے میں مدنی پھول دیئے۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کےدیگر دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اپریل 2024ء کو لاڑکانہ ڈویژن کی ذمہ داران  کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نگران کے ساتھ مربوط رہنے،مدنی مشورے میں پابندی سے شرکت کرنے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سفری شیڈول، ماہانہ 8 دینی کام، شعبہ جات کے اہداف کی تکمیل اور سالانہ ڈونیشن کو بروقت مکمل کرنا شامل تھا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ  مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران کا 9 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےملک سطح کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے 8 اپریل 2024ء کو پاکستان بھر کی صوبائی و ڈویژن نگران  اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف کو جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


لوگوں کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اپریل 2024ء کو شعبہ شارٹ کورسز للبنات،  شعبہ فیضان مرشد للبنات، شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد کرنےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر تینوں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنیں بھی شریک تھیں۔

6 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کی سرگودھا    ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے شخصیات سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ہر ہفتے کی رات کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی دینی، دنیاوی اور روحانی تربیت فرماتے ہیں۔

اس سلسلے میں آج ہفتے کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول فیضان مدینہ میں آکر شرکت کی سعادت پائیں گے۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے دنیا بھر میں مدنی مذاکرہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جہاں علاقے کے اسلامی بھائی کسی مقام پر جمع ہوکر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طورپر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہیں۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا خزانہ حاصل کریں۔


22-4-2024بروز  پیر دعوتِ ‏اسلامی کے زیر اہتمام ناظم آباد فیضان علی مسجد میں کفن دفن کورس منعقد ‏ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے حاضرین کو غسل میت کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا جبکہ مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپ مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف پیش کیا اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا ۔

دورانِ کورس حاضرین کوحالت نزع کی احتیاطیں، روح نکلنے کے بعد ‏کرنے والے کام، نماز جنازہ کی اہم معلومات، غسل میت دینے، کفن ‏کاٹنے اور پہنانے کا مکمل پریکٹیکل بھی کر کے بتایا گیا۔

کورس کے آخر میں شرکا نے اپنے تاثرات بھی ‏دیئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اس کورس سے ہمیں کافی معلومات ‏حاصل ہوئی ہیں۔ اس طرح کے کورسز کا انعقاد ہونا چاہیئے نیز دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو کافی سراہا ۔( کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری) 


پچھلے دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد عدنان عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو شعبے میں بہتری لانے کے متعلق رہنمائی کی نیز رمضان عطیات کی کارکردگی وصول کی اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیو اہداف دیئے ۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محلہ غوثیہ مہریہ شہر  ڈنگہ ضلع گجرات پاکستان میں محمد اعظم عطاری(مرحوم) کے ختم قل خوانی کے موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی نے دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی زندگی سنوارنے کے متعلق بیان کیا جس میں لواحقین سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ محفل پاک کا اختتام صلوۃ وسلام اور دعائے خیر پر ہوا۔(رپورٹ: انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری ،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)


الحمد للہ عزوجل مختلف شعبہ جات کے ذریعے دعوت اسلامی اصلاح امت کے مواقع فراہم کرتی رہتی ہے ۔ان ہی شعبہ جات میں سے  ایک شعبہ ”حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت کرنے، انہیں بارگاہ خداوندی اور بارگاہ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کےلئےقائم کیا گیا ہے۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت اس سال حج پر جانیوالے عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ کیا گیا جس میں عازمین حج کو گھر سے لے کر حج کی سعادت پانے کے بعد تک کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے احرام باندھنے اور اس کی نیت کرنے سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ کراچی ذمہ دار تسلیم عطاری، کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)