سندھ صوبائی مشاورت کا مدنی مشورہ، نگرانِ
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی شرکت
حیدر آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 24 اپریل 2024ء کو آفندی ٹاؤن، حیدر آباد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں سندھ کے صوبائی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد شیڈول پر موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز
عطاری مدنی کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے میں شریک صوبائی مشاورت سے ماہانہ
میگزین کی بکنگ و سرکولیشن کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز
عطاری مدنی نے میگزین میں شامل مضامین کی
اہمیت و افادیت بتائی جبکہ ڈویژن و شعبہ جات کے نگران اور ذمہ داران کے اہداف کا
تعین بھی کیا۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے مزید اپنی گفتگو کے
دوران سندھ کے مختلف ڈویژنز میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالےسے شیڈول پر مشاورت
کی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنا باعثِ خیر و بَرَکت بھی ہے اور ہماری دینی و اخلاقی تربیت
بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کے بارے میں آگاہی دینے اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوری ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
رسالہ ”107 سنتیں اور آداب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”107
سنتیں اور آداب“ پڑھ یا سُن لے اس کو اللہ پاک کے آخری نبی کی سنَّتوں سے محبّت
اور ان پر عمل کی توفیق دے اور اُس کی ماں باپ سمیت بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
شیخ الحدیث مفتی
محمد اسماعیل ضیائی، علامہ مفتی رفیق عباسی اور دیگر علماء کرام کی امیر اہلسنت سے ملاقات
23 اپریل 2024ء کو استاذالعلماء شیخ الحدیث مفتی محمد اسماعیل ضیائی
صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ،
استاذالعلماء مفتی رفیق عباسی صاحب دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ام
المدارس دارالعلوم امجدیہ کراچی کے دیگر علمائے کرام کی امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے گھر تشریف آوری ہوئی۔
امیر اہل سنت نے تمام علمائے کرام کو اپنے گھر
خوش آمدید کہا اور مدینے شریف کی کھجوروں اور آبِ زم زم شریف سے مہمان نوازی کی۔ دورانِ
ملاقات علمائے
کرام کے ساتھ مختلف علمی موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود ہے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
اجتماع کا انعقاد، مفتی قاسم عطاری کا سنتوں بھرا بیان
(کراچی: ویب ڈیسک)گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا ۔ اجتماع میں مفتی اہل سنت مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو
نمازوں کا اہتمام کرنے،دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سمیت مختلف نیک اعمال
کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماعِ پاک میں کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑی
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے
تھے جبکہ ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے
لئے فائر برگیڈ اور ایمبولینس کا عملہ بھی فیضانِ مدینہ میں موجود تھا۔ اس موقع پر
سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے
تھے جبکہ پوری اجتماع گاہ کی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہر جمعرات کو مغرب کی نماز کے
بعد دنیا بھر میں منعقد ہوتا ہے جس میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کرکے اپنی آخرت
کو سنوارنے میں کوشاں رہتے ہیں۔
پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے کوآرڈینیشن بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس ای ایریگیشن
ڈیپارٹمنٹ حاجی عبدالکریم لونی سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ذمہ دار اسلامی
بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔
ایم پی اے رانا محمد ارشد کے بہنوئی رانا خورشید
کا انتقال، نمازِ جنازہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت
پچھلے دنوں ایم پی اے رانا محمد ارشد(نائب صدر پنجاب مسلم
لیگ ن)کے بہنوئی رانا خورشید کا انتقال ہوگیا۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحوم کی نمازِ جنازہ شاہ کوٹ میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی اور اہم
شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے
شرکت کی۔
مرحوم کی نماز جنازہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
پڑھائی اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں
صبر کی تلقین کی۔ بعد ازاں اسلامی بھائیوں تدفین کے موقع پر قبرستان میں فاتحہ و
دعا کا سلسلہ کیا اور وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی۔
ڈی ایس پی سیالکوٹ قیصر امین بٹ کے والدصاحب کے
سالانہ ختم کے موقع پر قرآن خوانی کاسلسلہ
پچھلے دنوں ڈی ایس پی سیالکوٹ قیصر امین بٹ کے
والدصاحب کے سالانہ ختم کے موقع پر قرآن
خوانی کاسلسلہ ہوا۔
اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ان کے
گھر پر قرآن خوانی میں شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد نعت خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ذمہ داران نے مرحوم کی مغفرت اور
بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔ (رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات ڈویژن گوجرانوالہ)
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ایس ایچ او تھانہ
کالیکی منڈی حافظ احمد جمال اعوان سے ملاقات
21 اپریل 2024 کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس ایچ
او تھانہ کالیکی منڈی حافظ احمد جمال اعوان اور محر
ر تھانہ فیصل اعجاز سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کےفلاحی شعبے FGRF کا
تعارف پیش کیا اور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد وہاں
کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ا س موقع پر تھانے کے اندرشجرکاری پر بھی بات
ہوئی، ان شاء اللہ 26 اپریل کو تھانے میں شجرکاری کی جائے گی۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری ، مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی سرگودھا میں چند اہم شخصیات سے ملاقاتیں
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے سرگودھا میں ایڈیشنل کمشنر سرگودھا ڈویژن رائے محمد یاسر
بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ڈویژن ملک محمد اشرف اعوان، ڈی ایس پی سرگودھا
صدر مہر اختر علی وینس، ریڈر ڈی پی او سرگودھاملک محمد وقاص اعوان،انچارج سیکورٹی
سرگودھا چوہدری محمد آذر ندیم، سیاسی شخصیت ایڈووکیٹ ملک ربنواز فروکہ ، ایس ایچ
او تھانہ سرگودھا صدر رانا محمد شاہد اقبال،ایس ایچ او تھانہ کینٹ سرگودھا رانا محمد اسد اویس، ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید
ملک انصر اقبال جوڑا،ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ملک عمر عبداللہ اعوان، ترجمان
سرگودھا پولیس شیخ صفدر اقبال، پی آر او ٹو ڈی پی او محمد خرم شہزاد اور دیگر شخصیات
سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی
، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص آئی ٹی کی خدمات سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے بنائی گئی چند ایپلی کیشنز کا
تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے ان شخصیات کو فیضان مدینہ سرگودھا کے وزٹ کی
دعوت دی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شان حسنین عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات
سرگودھا)
رحیم یار خان میں تقریبِ افتتاحِ بخاری شریف کا انعقاد ، مختلف سیاسی شخصیات کی شرکت
20 اپریل بروز ہفتہ خان پور ڈسٹرکٹ رحیم یار
خان میں قائم فیضان مدینہ میں تقریبِ افتتاحِ بخاری شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے
طلبہ ، اساتذہ ، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر فیضان مدینہ خان پور میں ہونے والی اس تقریب میں سابق MPA میاں محمد شفیع ، MNA میاں غوث، سابق MPA چوہدری ارشد، MPA ڈاکٹر فیصل جمیل، اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر، MPA چوہدری اعجاز شفیع اور SHO سٹی
ہدایت اللہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور امیر اہل سنت کے براہ ِ راست مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور مدنی پھول سماعت کئے۔
تقریب میں رکن شوریٰ و پنجاب مشاورت کے نگران حاجی محمد اسلم عطاری نے ان شخصیات سے
ملاقات کی اور انہیں امیر اہل سنت کی لکھی ہوئی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری مجلس رابطہ خان پور )
رکن سندھ اسمبلی افتخار پیرزادہ کی عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی آمد
20 اپریل2024ء کو صوبائی اسمبلی سندھ، افتخار
پیرزادہ اور ان کے بیٹے محمد علی کنٹری منیجر
سیمینس کمپنی اور آن اسپیشل ڈیوٹی آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے ان کو مدنی مرکز میں موجود چند شعبہ جات اور ان کے آفسز کا
دورہ کروایا اور پریزنٹیشن دی۔ شخصیات نے دورانِ دورہ رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد
مولانا شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری سے ملاقات بھی کی۔
شخصیات نے وزٹ کرنے کے بعد مدنی چینل کو تاثرات
دیتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کا وزٹ کرکے اور آپ لوگوں کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار آصف علی عطاری نے ٹنڈومحمد خان میں چیف جسٹس فیصل
عرب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے چیف جسٹس فیصل
عرب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح دنیا بھر میں مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمات سرانجام
دے رہی ہے اور دنیا بھر سے لوگ تیزی کے
ساتھ دعوتِ اسلامی کے قریب آرہے ہیں۔ ذمہ داران نے جسٹس فیصل عرب کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی)